ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج چنیوٹ کا ڈسٹرکٹ جیل جھنگ کا دورہ

ہفتہ 16 ستمبر 2017 22:10

جھنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2017ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج چنیوٹ ملک علی ذوالقرنین نے آج ڈسٹرکٹ جیل جھنگ کا دورہ کیا۔ان کی آمد پر اُنکا پروقار استقبال کیا گیا۔

(جاری ہے)

انہوںنے ارشد علی وڑائچ سپرنٹنڈنٹ جیل اور ڈپٹی سپرنٹنڈ نٹ حق نواز کے ہمراہ جیل کا دورہ کیا۔خواتین وارڈ ، نو عمر وارڈ کیلئے بنائی گئی کمپیو ٹر لیب اور ہسپتال کا دورہ کیا۔تمام سیکیو رٹی انتظامات کو سراہا۔ ا یڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چینوٹ نے معمولی نوعیت کے 2 حوالاتیوں کو ذاتی مچلکہ پر رہا کیا۔

متعلقہ عنوان :