ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں بچوںکو پولیو ویکسین کے قطرے پلا کر انسداد پولیو مہم کاافتتاح

ہفتہ 16 ستمبر 2017 22:10

جھنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2017ء) ممبر قو می اسمبلی شیخ محمد اکرم، چیئر مین ضلع کونسل بابر علی خان سیال، ممبر صوبائی اسمبلی محمد خان بلوچ اور اے ڈی سی ریونیو سجاداحمد خان نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں بچوںکو پولیو ویکسین کے قطرے پلا کر انسداد پولیو مہم کاافتتاح کر دیا۔انہوںنے والدین اور عوام سے اپیل کی ہے کہ انسداد پولیو مہم کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کیلئے وہ اپنا اہم کردار ادا کرتے ہوئے پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلانے میں محکمہ صحت کی ٹیموں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔

اس موقع پر چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر شاہد سلیم اورمیڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر حبیب احمد بٹرنے بتایا کہ پولیو کے خلاف قومی مہم کے دوان اپنے پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچائو کے دو قطرے ضر ور پلائیں اور پولیو جیسے موذی مرض سے محفوظ بنائیں اس ضمن میں والدین اور سماجی کارکنوںکا تعاون ناگزیرہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے مزید بتایا کہ انسداد پولیو مہم کے تمام مراحل کے دوران تربیت یافتہ سٹاف کو تعلیمی اداروں ،بس و ویگن سٹینڈز، ریلوے اسٹیشن ، پارکس اوردیگر عوامی مقامات پر پولیو ٹیموں کو متحرک رکھا گیا ہے تاکہ پانچ سال تک کی عمرکا کوئی بچہ پولیو ویکسین سے محروم نہ رہے۔

ہیلتھ افسران نے کہا کہ انسداد پولیو ٹیموں کوتاکید کی گئی ہے کہ وہ اس قومی فریضہ کی انجام دہی میں غفلت اور لاپرواہی اور فرضی کارکردگی ظاہر کرنے پرانکے خلاف سخت تادیبی کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :