جمعیت علماء اسلام کے سابق سینیٹر ہیمن داس کا بیٹا وکی کمار تاوان کی ادائیگی کے بعد قلات سے بازیاب ہوگیا

ہفتہ 16 ستمبر 2017 22:01

جمعیت علماء اسلام کے سابق سینیٹر ہیمن داس کا بیٹا وکی کمار تاوان کی ..
ڈیرہ مراد جما لی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 ستمبر2017ء) جمعیت علماء اسلام کے سابق سینیٹر ہیمن داس کا بیٹا وکی کمار قلات کے علاقے سے بازیاب ہوگیاہے اس سلسلے میں سابق سینیٹر ہیمن داس نے تصدیق کردی ہے تاہم ان کی بازیابی کے متعلق صورتحال ابھی تک واضح نہیں کہ وہ تاوان کی رقم کی ادائیگی کے بعد بازیاب ہوئے یاانہیں قبائلی عمائدین اور علماء کرام کی کوششوں کے نتیجے میں اغواء کاروں کی جانب سے چھوڑ دیاگیاہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز جمعیت علماء اسلام کے سابق سینیٹر ہمین داس کے صاحب زادے وکی کمار 108دن بعد قلات کے علاقے سے بازیاب ہوگئے ہیں اس سلسلے میں سابق سینیٹر ہمین داس کے ساتھ نمائند ہ آئی این پی نے رابطہ کیا تو انہوں نے اس کی تصدیق کی اور کہاکہ ان کابیٹا بازیاب ہوئے ہیں جو قلات سے ڈیرہ مراد جمالی کیلئے روانہ ہوچکے ہیں مغوی کی بازیابی کی خبر اہل خانہ تک پہنچی تو خوشی سے پھولے نہیں سمائے بلکہ ان کے رشتہ دار اور پارٹی کارکنوں کی بڑی تعداد بھی مغوی کے گھر پہنچنا شروع ہوگئی ہے یاد رہے کہ جمعیت علماء اسلام کے اقلیتی رہنماء وسابق سینیٹر ہیمن داس کے بیٹے وکی کمار کو 108دن قبل ڈیرہ مراد جمالی میں واقع ان کے رائس مل سے مسلح افراد نے اغواء کیا تھا جس کے بعد جمعیت علماء اسلام اور ہندو کمیونٹی کی جانب سے مغوی کی بازیابی کیلئے احتجاجی مظاہرے بھی کئے گئے تھے ۔

متعلقہ عنوان :