کے الیکٹرک بجلی چوری کا خاتمہ کرنے کے لیے پرعزم

بجلی چوری کی شکایت کے الیکٹرک کے کسٹمر کیئر پلیٹ فارم درج کرائی جاسکتی ہیں،مدد کرنے والے کا نام صیغہ راز میںرکھا جائے گا،ترجمان

ہفتہ 16 ستمبر 2017 21:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2017ء) کے الیکٹرک تما م تر رکاوٹوں کے باوجود بجلی چوری کا مکمل طور پرخاتمہ کرنے کے لیے پرعزم ہے اور ناظم آباد نمبر ایک میں کنڈے اتارنے کے دوران اپنے عملے پرہونے والے حملے کی سخت مذمت کرتا ہے۔تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک کو کنڈے اتارنے کے دوران کنڈا مافیا کی جانب سے سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا جنہوں نے عملے کو شدیدتشدد کا نشانہ بھی بنایا۔

ملازمین کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تعاون سے بحفاظت نکال لیا گیا تھا۔ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق،’’ کے الیکٹرک کی ٹیم کے ارکان پر حملہ قابل مذمت اور افسوسناک ہے۔ہر قسم کے جسمانی تشدد کی مذمت کی جاتی چاہیے ۔ ہماری ٹیمیں کراچی کے عوام کو خدمات فراہم کرنے میں مصروف عمل ہیں۔

(جاری ہے)

اس طرح کے واقعات بجلی چوروں کیخلاف کارروائی کرنے کیلئے ہمارے عزم اور ارادوں کو مزید پختہ کرتے ہیں۔

کے الیکٹرک نے کراچی کے عوام پر زور دیا کہ وہ تشدد کی کارروائیوں کیخلاف متحد ہوجائیں اور اس طرح کے واقعات کی پرزور مذمت کریں۔ادارہ کنڈوں خاتمہ کرنے اور کنڈا مافیا کو روکنے کیلئے علاقہ مکینوں سے کے الیکٹرک کا ساتھ دینے کی اپیل کرتا ہے۔کنڈوں کا استعمال قانوناً جرم ہے جس کی وجہ سے ناصرف قیمتی جانوں کا ضیاع ہوتا ہے بلکہ مسلسل پی ایم ٹی ٹرپ کرنے کا سبب بھی بنتے ہیں۔ادارہ بجلی چوری اورنادہندگان کیخلاف اپنی مہم جاری رکھنے کیلئے پرعزم ہے اورعوام کے بھرپور تعاون کی امید کرتا ہے۔ بجلی چوری کی شکایت کے الیکٹرک کے کسٹمر کیئر پلیٹ فارم یا [email protected] پر ای میل کرکے درج کرائی جاسکتی ہیں(مدد کرنے والے کا نام صیغہ راز میںرکھا جائے گا)۔

متعلقہ عنوان :