دو موٹر سائیکل سوار تیز رفتاری کی وجہ سے ٹرک سے ٹکرانے کے نتیجے میں جاں بحق

ہفتہ 16 ستمبر 2017 21:30

مریدکے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2017ء) مریدکے جی ٹی روڈ پر موٹر سائیکل سوار تیز رفتاری کی وجہ سے ٹرک سے ٹکرانے کے نتیجے میں ایک موقع پر جاںبحق جبکہ دوسرا ہسپتال جا کر دم توڑ گیا ۔

(جاری ہے)

بتایا جاتا ہے کہ گزشتہ روز مریدکے جی ٹی روڈ پر بنگلہ پلی کے قریب دو دوست موٹر سائیکل پرکام کے سلسلے میں جا رہے تھے کہ تیز رفتاری کی وجہ سے کنٹرول نہ کر سکے اور سڑک پر کھڑے ایک ٹرک سے جا ٹکرائے جس سے دونوں شدید زخمی ہو گئے ۔اس سے قبل کہ طبی امداد فراہم کی جاتی چک 29کا رہائشی نومی نامی نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ دوسرے زخمی کالو کو ہسپتال لیجایا جارہا تھا کہ وہ بھی راستے میں ہی دم توڑ گیا ۔

متعلقہ عنوان :