Live Updates

لیگ کے عدالتی فیصلہ ماننے سے کچھ نہیں ہوگا ،آج نہیں تو کل اسے عدالت کا فیصلہ ماننا ہی پڑے گا،عمران خان نواز شریف پر تو تنقید کرتے ہیں مگر الیکشن کمیشن کے قانون سے بھاگ رہے ہیں ،بینظیر بھٹو قتل کیس کے ری ٹرائل کی تیاری کی جارہی ہے ،ری ٹرائل کے حوالے سے ابھی پندرہ دن باقی ہیں لطیف کھوسہ اس پر کام کررہے ہیں دوسے تین میں درخواست جمع ہوجائیگی

قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی سید خورشید احمد شاہ کی سکھر میں اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 16 ستمبر 2017 21:20

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 ستمبر2017ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ ن لیگ کے عدالتی فیصلہ ماننے سے کچھ نہیں ہوگا آج نہیں تو کل اسے عدالت کا فیصلہ ماننا ہی پڑے گاعمران خان نواز شریف پر تو تنقید کرتے ہیں مگر الیکشن کمیشن کے قانون سے بھاگ رہے ہیں بینظیر بھٹو قتل کیس کے ری ٹرائل کی تیاری کی جارہی ہے ری ٹرائل کے حوالے سے ابھی پندرہ دن باقی ہیں لطیف کھوسہ اس پر کام کررہے ہیں دوسے تین میں ٹرائل کی درخواست جمع ہوجائے گی ۔

وہ ہفتہ کو سکھر میں اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا حکم نہ ماننا غیر قانونی ہے اگر وہ الیکشن کمیشن کو نہیں مانیں گے تو الیکشن کو کیسے مانیں گے انہوں نے کہا کہ چیئرمین نیب کا نام ابھی فائنل نہیں ہوا ہے اس حوالے سے سیاسی جماعتوں سے مشاورت کی جارہی ہے ان کا کہنا تھا کہ اگر تحریک انصاف اپوزیشن لیڈر تبدیل کرنا چاہتی ہے تو یہ اس کا جمہوری حق ہے اگر پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم میں دوریاں ختم ہوئی ہیں تو یہ ممکن ہوسکتا ہے جہموریت اور سیاست میں پارٹیاں ایک دوسرے کے قریب آتی رہتی ہیں ان کا کہنا تھا کہ کے پی کے میں سندھ کے مقابلے میں پچیس فیصد بھی ترقیاتی کام نہیں ہوا ہے ان کا کہناتھا کہ سیاست میں تمام دروازے بند نہیں کیے جاتے ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات