شکر ہے قوم کو 21سال بعد میری بات سمجھ میں آگئی ،ْعمرا ن خان

آج تک جیلوں میں صرف کمزور جاتا تھا ،ْ سپریم کورٹ کے فیصلے نے ہمیں امید دی ہے ،ْپختونخوا کی طرح پنجاب اور سندھ کی پولیس کو ٹھیک کر کے دکھائوں گا ،ْ جلسے سے خطاب

ہفتہ 16 ستمبر 2017 20:51

خوشاب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ شکر ہے قوم کو 21سال بعد میری بات سمجھ میں آگئی ،ْآج تک جیلوں میں صرف کمزور جاتا تھا ،ْ سپریم کورٹ کے فیصلے نے ہمیں امید دی ہے ،ْپختونخوا کی طرح پنجاب اور سندھ کی پولیس کو ٹھیک کر کے دکھائوں گا۔جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ قوم کرپشن سے غریب ہوتی ہے اور ’’کیوں نکالا‘‘ طبقہ ارب پتی بن جاتا ہے ،ْ مریم نواز نے کہا تھا کہ بیرون ملک تو کیا پاکستان میں بھی کوئی جائیداد نہیں ۔

عمران خان نے کہاکہ این اے 120 میں بڑا زبردست میچ ہونے والا ہے ،ْایک طرف وفاقی و پنجاب حکومتیں، سارے وزرا ء اور مریم بی بی ہے ،ْ دوسری طرف میں اوریاسمین راشد ہوں گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ این اے 120 کے لوگو پیسہ دینا مسلم لیگ (ن) کا پرانا وطیرہ ہے اور اگر ضمنی الیکشن کے لئے یہ لوگ پیسہ دیں تو لے لو لیکن ووٹ بلے کو ہی دینا کیونکہ سارا پاکستان آپ کی طرف دیکھ رہا ہے، آپ کو دکھانا ہے کہ آپ اس ملک کی عدلیہ کے ساتھ ہیں یا سب سے بڑے ڈاکو کے ساتھ ہیں۔

انہوںنے کہاکہ آج تک جیلوں میں صرف کمزور جاتا تھا ،ْ سپریم کورٹ کے فیصلے نے ہمیں امیددی ہے۔عمران خان نے کہا کہ پاناما سے پہلے مریم بی بی سے پوچھاگیا کہ لندن فلیٹ آپ کے ہیں مریم بی بی نے کہا تھا کہ لندن تو کیا پاکستان میں بھی میری جائیداد نہیں مریم بی بی کو کیا پتا تھا کہ پانامہ میں انکشاف ہوجائیگا۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں غربت میں 5فیصد کمی ہوئی ہے ،ْ پختونخوا کی طرح پنجاب اور سندھ کی پولیس کو ٹھیک کر کے دکھائوں گا،پختونخوا والے پہلی بار مسلسل دوسری بار ایک پارٹی کو حکومت دیں گے ۔

عمران خان نے کہا کہ آج تک جیلوں میں غریب آدمی جاتا تھا اور چھوٹا چور چوری کرتا ہے تو پیسا ملک میں خرچ کرتا ہے لیکن بڑے بڑے ڈاکو اقتدار میں آکر قوم کا پیسا باہر بھیجتے ہیں تو قرضے لینے پڑتے ہیں اور حکمران قرضوں کا پیسا واپس کرنے کیلئے عوام پر ٹیکس لگاتے ہیں جس کی وجہ سے بجلی اور گیس مہنگی ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان سمجھ گئے ہیں کرپشن کے کینسر کو ختم کرنا ہو گا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ برصغیر میں پاکستان سب سے غریب ملک ہے اور ہم بنگلادیش اور بھارت سے بھی پیچھے رہ گئے ہیں جبکہ پاکستان کو نقصان پہنچانے والے اسمبلیوں میں بیٹھے ہیں، قوم غربت میں ڈوب گئی اور ان کے بچوں کے بچے بھی ارب پتی بن گئے، کرپشن سے چھوٹا سا طبقہ ارب پتی بن جاتا ہے جب کہ عوام غربت اور افلاس میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سنگاپورکے وزیراعظم نے 3 وزیروں کو جیل میں ڈالا اور سنگاپورمیں ایماندار وزیراعظم نے کرپشن سے بچنے والا پیسا تعلیم پر خرچ کیا جبکہ ہمارے ڈھائی کروڑ بچے اسکول جانے سے محروم ہیں۔ عمران خان نے کہاکہ ملک میں لاکھوں بچے گندے پانی کی وجہ سے مر رہے ہیں ،ْنوجوان بے روز گار ہیں، ڈھائی کروڑ بچے سکولوں سے دور ہیں، ان کا مستقبل تباہ ہو رہا ہے، عورتوں کو بنیا دی سہولتیں میسر نہیں ہیں، اور ملک کے حکمران تحفے میں بی ایم ڈبلیو دیتے ہیں، بریف کیس دے کر ججوں کو خریدتے ہیں، الیکشن کمیشن میں لوگوں کو خریدا جاتا ہے،اداروں کا مستقبل تبا ہ کر چکے ہیں۔

عمران خان نے کہاکہ ہم اسلامی فلاحی ریاست کا خواب شرمندہ تعبیر کریں گے ،ْساری پالیسیاں غربت کو ختم کرنے کیلئے بنائیں گے ،ْٹیکس کا منصفانہ نظام لائیں گے، غربت ختم ہو گی تو ملک ترقی کریگا۔عمران خان نے خوشاب کے لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں خوشاب کے لوگوں کے تما م مسائل جانتا ہوں۔