این اے 120 میں زبردست میچ ہونے والا ہے ،‘عمران خان

ایک طرف حکمران پوری مشینری اور وزراء ہیں دوسری طرف ایک غریب خاتون یاسمین راشد ہے لاہور کے لوگ فیصلہ کریں گے وہ کیا ا س عدلیہ کے ساتھ کھڑے ہیں جس نے پہلی بار ایک طاقتور کا احتساب کیا حکمران چور اور ڈاکو ہو تو قوم مقروض ہوجاتی ہے‘ کرپشن کی وجہ سے ہم سری لنکا اور بنگلہ دیش سے بھی پیچھے رہ گئے ہیں نوجوان سمجھ گئے کہ کرپشن کے کینسر کو ختم کرنا ہوگا ‘ لاہور کے لوگو ضمیر خریدنے والوں سے پیسہ بھی لے لو اور فیصلہ ضمیر کے مطابق کرو بلے کو ووٹ دو عوام نے فیصلہ کرنا ہے کہ وہ عدلیہ کے ساتھ ہیں یا ملک کے سب سے بڑے چور اور ڈاکو کے ساتھ ہیں،‘ خوشاب میں جلسہ عام سے خطاب

ہفتہ 16 ستمبر 2017 20:31

خوشاب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 ستمبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ حکمران چور اور ڈاکو ہو تو قوم مقروض ہوجاتی ہے‘ کرپشن کی وجہ سے ہم سری لنکا اور بنگلہ دیش سے بھی پیچھے رہ گئے ہیں‘ نوجوان سمجھ گئے کہ کرپشن کے کینسر کو ختم کرنا ہوگا ‘ لاہور کے لوگو ضمیر خریدنے والوں سے پیسہ بھی لے لو اور فیصلہ ضمیر کے مطابق کرو بلے کو ووٹ دو عوام نے فیصلہ کرنا ہے کہ وہ عدلیہ کے ساتھ ہیں یا ملک کے سب سے بڑے چور اور ڈاکو کے ساتھ ہیں‘ ہفتہ کے روز خوشاب میںتحریک انصاف کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ سیاست میں آنے سے پہلے شکار کے شوق میں خوشاب آیا کرتا تھا یہاں کے سارے مسائل جانتاہوں میں سیاست میں آنے کے بعد لوگوں کو کہتا تھا کہ حکمران کرپٹ ہیں اور کرپشن کی وجہ سے ملک کی ترقی نہیں ہورہی کرپشن دیمک کی طرح ملک کو کھا جاتی ہے انہوں نے کہا کہ خدا کا شکر ہے کہ قوم کو سمجھ آگئی ہے کہ 21 سال سے میں کیا کہتا تھا کانگو میں ہیرے کی کانیں ہیں لیکن کرپشن کی وجہ سے دنیا کا غریب ترین ملک ہے جبکہ سنگا پور چھوٹا سا ملک ہوکر پاکستان سے کہیں زیادہ برآمدات کرتا ہے یہاں 20 کروڑ کی آبادی ہے اور سنگا پر میں 40 ‘ 50 لاکھ کی آبادی پر 520 ارب ڈالر کی برآمدات کرتا ہے ہماری آمدنی 1500 ڈالر اور سنگا پور کی 50 ہزار ڈالر ہے۔

(جاری ہے)

سنگا پور کی ترقی کی وجہ کرپشن کا خاتمہ کرکے تعلیم اور صحت پر پیشہ خرچ کرنے کی وجہ سے ہوئی انہوں نے کہاکہ کرپسن میں ملک کا پیسہ چوری ہوتا ہے جو تعلیم ‘ صحت کسانوں اور عوام کی فلاح پر خرچ ہونا ہوتا ہے۔ دنیا میں حکومتیں کسان کی مدد کرتی ہیں لیکن پاکستان میں کسانوں کا پیسہ کرپشن کی نذر ہوجاتا ہے انہوں نے کہا کہ ہم آج کرپشن کی وجہ سے سری لنکا اور بنگلہ دیش سے بھی پیچھے رہ گئے ہیں اور اس کی وجہ مجھے کیوں نکالا ہے انہوں نے کاہ کہ جب پیسہ حکمرانوں کی فیکٹریوں میں لگے ان کے بچے ارب پتی ہوجائیں ڈاکو ملک کا سربراہ ہو تو وہ قوم کو مقروض کردیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چند سال قبل مریم نواز کہتی تھی کہ اس کی پاکستان میں بھی کوئی جائیداد نہیں ہے اسے پتہ نہیں تھا کہ پانامہ میں بھی انکشاف ہو جائیں گے آج یہ لوگ کہتے ہیں الحمد اللہ لندن میں ہماری جائیدادیں ہیں شریف خاندان کے لوگ اپنی کرپشن بچانے کے لئے جھوٹ بول رہے ہیں انہوں نے کہا کہ اتوار کو این اے 120 میں زبردست میچ ہونے والا ہے ایک طرف حکمران پوری مشینری اور وزراء ہیں دوسری طرف ایک غریب خاتون یاسمین راشد ہے اور لاہور کے لوگ فیصلہ کریں گے کہ وہ کیا اس عدلیہ کے ساتھ کھڑے ہیں جس نے پہلی بار ایک طاقتور کا احتساب کیا۔

انہوں نے کہ اکہ آج تک صرف غریب جیلوں میں جاتا ھا امیر بچ جاتا اور اب ملک کو سب سے زیادہ نقصان پہنچانے والے اسمبلی میں نظر آتے ہیں انہوں نے کہا کہ آدھے پاکستان کے بچے خوراک سے محروم ہیں 35 فیصد بچے بیمار ہیں صحت کی بنیادی سہولیات میسر نہیں اڑھائی کروڑ بچے سکولوں میں نہیں ہیں اور اربوں پتی بچوں کا باپ کہتا ہے کہ مجھے کیوں نکالا ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نہ پوچھو مجھے کیوں نکالا یہ کہو کہ 6 ماہ کی قید کی سزا کے جرم میں چھ سال سے قید غریب کا کیا قصور ہے انہوں نے کہا کہ سارے پاکستان کی نظر لاہور پر ہے کیا عوام چور اور ڈاکو کے ساتھ کھڑے ہیں یا پھر عدلیہ کے ساتھ کھڑے ہیں انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ ضمیر خدیدنے کی کوشش کررہی ہے عوام سے کہوں گا کہ ان سے پیسہ چھین لو اور مہر بلے پر لگا کر اپنے ضمیر کا فیصلہ کرو ۔

انہوں نے کہ اکہ انصاف جیتے گا مجھے اچھا وقت‘ نیا پاکستان نظر آرہا ہے جہاں ادارے مضبوط ہوں گے غربت کے خاتمے کی پالیسی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ کے پی کے میں پنجاب کے مقابلے میں پانچ گنا غربت کم ہوئی ہے پالیسی عوام کیلئے بنائیں گے تو ملک کے دس کروڑ لوگوں کو غربت سے نکال لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کے پی کے کی مثالی پولیس پر فخر ہے خدا نے چاہا تو پنجاب کی پولیس کو بھی مثالی بنا کر دکھائوں گا ۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز معصوم بن کر ووت مانگ رہی ہے یہ لوگ 30 سال سے حکمران ہیں مگر ایک ہسپتال نہیں بنا سکے جہاں کلثوم نواز کا علاج ہوسکے۔ ہم ملک سے کرپشن اور غربت کے خاتمہ کرکے ترقی کی راہ پر گامزن ہوں گے جب عوام کی خدمت کریں گے تو مکل کو دعا لگے گی انہوں نے کہاکہ کے پی کے میں لوگ کسی کو دوسری بار ووٹ نہیں دیتے ہم نے تبدیلی کر دکھائی ہے اگلی بار دو تہائی اکثریت سے جیتیں گے۔