ن لیگ کو آج نہیں تو کل عدالت کا فیصلہ ماننا ہی پڑے گا،خورشید احمد شاہ

عمران خان نواز شریف پر تو تنقید کرتے ہیں مگر الیکشن کمیشن کے قانون سے بھاگ رہے ہیں بینظیر بھٹو قتل کیس کے ری ٹرائل کی تیاری کی جارہی ہے ری ٹرائل کے حوالے سے ابھی پندرہ دن باقی ہیں لطیف کھوسہ اس پر کام کررہے ہیں دوسے تین میں ٹرائل کی درخواست جمع ہوجائے گی،میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 16 ستمبر 2017 20:22

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 ستمبر2017ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ ن لیگ کے عدالتی فیصلہ ماننے سے کچھ نہیں ہوگا آج نہیں تو کل اسے عدالت کا فیصلہ ماننا ہی پڑے گاعمران خان نواز شریف پر تو تنقید کرتے ہیں مگر الیکشن کمیشن کے قانون سے بھاگ رہے ہیں بینظیر بھٹو قتل کیس کے ری ٹرائل کی تیاری کی جارہی ہے ری ٹرائل کے حوالے سے ابھی پندرہ دن باقی ہیں لطیف کھوسہ اس پر کام کررہے ہیں دوسے تین میں ٹرائل کی درخواست جمع ہوجائے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر میں اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن کا حکم نہ ماننا غیر قانونی ہے اگر وہ الیکشن کمیشن کو نہیں مانیں گے تو الیکشن کو کیسے مانیں گے انہوں نے کہا کہ چیئرمین نیب کا نام ابھی فائنل نہیں ہوا ہے اس حوالے سے سیاسی جماعتوں سے مشاورت کی جارہی ہے ان کا کہنا تھا کہ اگر تحریک انصاف اپوزیشن لیڈر تبدیل کرنا چاہتی ہے تو یہ اس کا جمہوری حق ہے اگر پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم میں دوریاں ختم ہوئی ہیں تو یہ ممکن ہوسکتا ہے جمہوریت اور سیاست میں پارٹیاں ایک دوسرے کے قریب آتی رہتی ہیں ان کا کہنا تھا کہ کے پی کے میں سندھ کے مقابلے میں پچیس فیصد بھی ترقیاتی کام نہیں ہوا ہے ان کا کہناتھا کہ سیاست میں تمام دروازے بند نہیں کیے جاتے ہیں۔

#