بھارتی سیکیورٹی فورسز کی ورکنگ بائونڈر ی پر چاروا سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ ،ایک شہری شدید زخمی

پنجاب رینجرز کی بھرپور جوابی کارروائی سے بھارتی گنیں خاموش ہو گئیں

ہفتہ 16 ستمبر 2017 20:20

بھارتی سیکیورٹی فورسز کی ورکنگ بائونڈر ی پر چاروا سیکٹر پر بلا اشتعال ..
سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 ستمبر2017ء) بھارتی سیکیورٹی فورسز کی ورکنگ بائونڈر ی پر چاروا سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ ،ایک شہری شدید زخمی، پنجاب رینجرز کی بھرپور جوابی کارروائی سے بھارتی گنیں خاموش ہو گئیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بھارتی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مسلسل چوتھے روز بھی سیالکوٹ ورکنگ بائونڈری کے چاروا سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کا سلسلہ جاری رہا جس کے نتیجہ میں ہرپال گائوں کا رہائشی 57سالہ محمد بشیر شدید زخمی ہوگیا۔ جسے کمپائنڈ ملٹری ہسپتال سیالکوٹ میں داخل کروادیا گیا تاہم پنجاب رینجرز کی بھرپور جوابی کارروائی سے بھارتی گنیں خاموش ہوگئیں ۔

متعلقہ عنوان :