این اے 120 ضمنی انتخاب: ووٹرز کی سہولت، پولنگ سٹیشنز تک رہنمائی کیلئے الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر گوگل میپ جاری

ہفتہ 16 ستمبر 2017 18:31

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 ستمبر2017ء) این اے 120 ضمنی انتخاب میں ووٹرز کی سہولت اور پولنگ سٹیشنز تک رہنمائی کیلئے الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر گوگل میپ جاری کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن نے حق رائے دہی استعمال کرنے کے لئے پولنگ سٹیشن جانے والے ووٹرز کی آسانی کے لیے حلقے کا گوگل میپ جاری کر دیا، گوگل میپ میں 220 پولنگ اسٹیشنز کا ڈیٹا دیا گیا ہے،ووٹرز گوگل میپ کے ذریعے اپنے متعلقہ پولنگ اسٹیشن پر باآسانی جا سکیں گے،گوگل میپ پولنگ اسٹیشن پرمرد اور خواتین پولنگ اسٹیشنز کا بھی بتایا گیاہے، ووٹرز کی آسانی کے لیے متعلقہ پولنگ اسٹیشن کی تصویرگوگل میپ کے ساتھ لگائی گئی ہے،ووٹرز الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر جا کر صرف متعلقہ پولنگ سلیکٹ کریں گے جبکہ گل میپ پولنگ اسٹیشن تک ان کی رہنمائی کرے گا،حلقے کے ووٹرز اپنے موبائل سے 8300پر شناختی کارڈ نمبر ٹائپ اور سینڈ کرکے بھی اپنے پولنگ اسٹیشن اور بوتھ کا پتہ چلا سکیں گے۔