پاک افغان بارڈر طورخم کامیاب مذاکرات کے بعد کھول دیا گیا

ہفتہ 16 ستمبر 2017 18:20

لنڈی کوتل۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2017ء) پاک افغان بارڈرطورخم کامیاب مذاکرات کے بعد کھول دیا گیا، سینکڑوں مال بردار گاڑیاںکلیئر کر دی گئیں، بارڈر پر حفاظتی انتظامات سخت کر دیئے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روزطورخم بارڈرپرافغان حدودسے نامعلوم شرپسندوںنی2 دستی بم پھینکے جن کے پھٹنے کے نتیجے میں سات ایف سی اہلکار اور دو بچے زخمی ہو گئے تھے جس کی وجہ سے پاک افغان بارڈرطورخم ہر قسم کی آمدورفت کے لئے بند کر دیا گیاتھا تاہم دونوں ملکوں کے درمیان پاک افغان بارڈر طورخم میں فلیگ میٹنگ منعقد ہوئی جس میں افغانستان کی طرف سے کمانڈر امین جان،کرنل قاسیم اور کر نل نثار نے نمائندگی کی جبکہ پاکستان کی جانب سے سیکٹر کمانڈر بریگیڈئیر ارشد، کمانڈنٹ خیبر رائفلز کرنل فرخ ہمایوں اور اسسٹنٹ پولیٹکل ایجنٹ لنڈی کوتل نیازمحمد کے درمیان بارڈر کے حوالے سے خوشگوار ماحول میں کامیاب مذاکرات ہو ئے جس میں دونوں ممالک کے وفود بارڈر کی سیکورٹی سخت کر نے پر متفق ہو ئے اور گزشتہ روز ہو نے والے واقعے کی پرزور الفاظ میں مذمت کی گئی۔

متعلقہ عنوان :