سعودی عرب ، ترکیاور لندن میں بیٹھ کراین آراوکی بھیک مانگی جارہی ہے،شیخ رشید

شریف فیملی کی مقبولیت معراج پرہے تواسمبلیاں توڑکرالیکشن کروائیں، عدلیہ اور فوج کوگالی دینے والوں کوغداری کامقدمہ درج کیاجاناچاہیے۔سربراہ عوامی لیگ کی پریس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 16 ستمبر 2017 17:06

سعودی عرب ، ترکیاور لندن میں بیٹھ کراین آراوکی بھیک مانگی جارہی ہے،شیخ ..
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔16ستمبر2017ء ) : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ایک بھائی سعودی عرب اور ترکی،دوسرا لندن میں بیٹھ کراین آراوکی کوشش کررہا ہے،شریف فیملی کی مقبولیت معراج پرہے تواسمبلیاں توڑکرالیکشن کروائیں، عدلیہ اور فوج کوگالی دینے والوں کوغداری کامقدمہ درج کیاجاناچاہیے۔انہوں نے آج یہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ سپریم کورٹ نے نوازشریف کابہت لحاظ کیا۔

اگرکوئی اور جعلی دستاویزات دیتاتو7سال قید ہوتی۔ججزنے ماتھے پرہاتھ مارمارکرکہاکہ حسن حسین کاہی کچھ لے آؤ۔انہوں نے کہاکہ ایک بھائی سعودی عرب اور ترکی سے این آراوکی کوشش کی جارہی ہے۔جبکہ ایک لندن میں بیٹھ کردرمیانی راستے کی بھیک مانگ رہاہے۔انہوں نے کہاکہ اسحاق ڈارکوفوری مستعفی ہوجاناچاہیے۔

(جاری ہے)

میں حیران ہوں کہ اسحاق ڈارنااہل کیوں نہیں ہوئے۔

اگرشرم ہے تواسحاق ڈارکواستعفیٰ دے دیناچاہیے۔اسحاق ڈارکے ہاتھ میں ہے کہ سلطانی گواہ بنناچاہتے ہیں یاملزم بنناچاہتے ہیں۔اسحاق ڈاراگرپیچھے ہٹے توملزم ہوں گے۔سب سے مشکل وقت اسحاق ڈارکیلئے ہے۔منی لانڈرنگ کرنے والوں کواسٹیٹ بینک میں لگایاگیا۔نیب پراسیکیوٹرنے حدیبیہ پیپرملزکیس 7روزمیں کھولنے کاکہاتھالیکن 15روزبعد نیب نے کہناشروع کردیاکہ کیس نہیں کررہے۔

انہوں نے کہاکہ وزیرداخلہ سے متعلق اتناہی کہوں گایہ منہ اور مسورکی دال۔ضیاء الحق کی تقریبات میں تلاوت کرنے والے وزیرداخلہ ہیں۔شیخ رشید نے کہاکہ نوازشریف کے اقتدارمیں سب سے بڑی تباہی کاہاتھ مریم نوازکاہے۔جی ٹی روڈپرجتنے سوال کیے گئے سب مریم نے دیے۔انہوں نے کہاکہ عدلیہ اور فوج کوگالی دینے والوں کوغداری کامقدمہ درج کیاجاناچاہیے۔

شریف فیملی کی مقبولیت معراج پرہے تواسمبلیاں توڑکرالیکشن کروائیں۔یہ کہتے تھے آرمی چیف، چیف جسٹس، ڈی جی آئی ایس آئی بھی ہماراہے۔لیکن یہ سب اداروں کے ساتھ مخلص ہیں۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف نے ایک بندہ بھی میرٹ پرنہیں لگایابلکہ وفاداری کرنے پرلگائے ہیں۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف کیخلاف 17سال سے 19کیسززیرالتواء ہیں۔نوازشریف نے 21کیسزمیں صرف دوکیسزکوفیس کیاہے۔آپ کے والیم 10کے مزید جوابات آناشروع ہوگئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ لاہوروالوں نے غلامی کی زنجیریں توڑیں توجمہوریت مضبوط ہوجائے گی۔