بھارتی فوج کی اپنی ہی قوم کے ہاتھوں رسوائی کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا

نئی دہلی میں خاتون نے سرعام بھارتی فوجی پر تھپڑوں کی برسات کردی

ہفتہ 16 ستمبر 2017 17:01

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 ستمبر2017ء) بھارتی فوج کی اپنی ہی قوم کے ہاتھوں رسوائی کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا،نئی دہلی میں خاتون نے سر عام بھارتی فوجی پر تھپڑوں کی برسات کردی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق خاتون سمرتی کارلا کی برداشت اس وقت جواب دے گئی جب آرمی ٹرک کے ڈرائیور نے بلاجواز ہارن بجانا شروع کیا۔

(جاری ہے)

جس پر خاتون گاڑی سے اتر کر آئی۔ منع کیا تو اہلکاروں نے بدتمیزی کا مظاہرہ کیا جس پر سمرتی کارلا نے آ دیکھا نہ تا اور بھارتی فوجی پر طمانچوں کی لگا تار بھرمار کردی۔بھارتی فوج اس خاطر تواضع پر اپنی ہی قوم کے سامنے مذاق بن گئی۔ سوشل میڈیا پر بھارتی فوج کی ہٹ دھرمی پر تنقید کی جا رہی ہے اور ویڈیو غیر معمولی طور پر وائرل ہوگئی ہے۔

متعلقہ عنوان :