الیکشن کمیشن نے ووٹرز کی آسانی کیلئے این ای120کا گوگل میپ جاری کر دیا

میپ میں حلقے کے 220پولنگ اسٹیشنز کا ڈیٹا دیا گیا ہے ،ووٹر اپنے متعلقہ پولنگ اسٹیشن پر باآسانی جا سکیں گے

ہفتہ 16 ستمبر 2017 16:13

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 ستمبر2017ء) الیکشن کمیشن نے ووٹرز کی آسانی کیلئے حلقہ این ای120کا گوگل میپ جاری کر دیا، گوگل میپ میں این اے 120کے 220پولنگ اسٹیشنز کا ڈیٹا بھی دیا گیا ہے ،ووٹرز گوگل میپ کے ذریعے اپنے متعلقہ پولنگ اسٹیشن پر باآسانی جا سکیں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے ووٹرز کی آسانی کیلئے حلقہ این اے 120کا گوگل میپ جاری کر دیا ہے۔ گوگل میپ میں لاہور کے حلقہ این اے 120کے 220پولنگ اسٹیشنز کا ڈیٹا دیا گیا ہے ،ووٹرز گوگل میپ کے ذریعے اپنے متعلقہ پولنگ اسٹیشن پر باآسانی جا سکیں گے۔ گوگل میپ پولنگ اسٹیشن پر میل اور فی میل پولنگ اسٹیشنز کا بھی بتایا گیا ہے۔