محرم الحرام کا تقدس ہر قیمت پر برقرار رکھا جائیگا،

کسی کو امن و امان میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائیگی،ایس ایس پی لسبیلہ

ہفتہ 16 ستمبر 2017 16:37

محرم الحرام کا تقدس ہر قیمت پر برقرار رکھا جائیگا،
حب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2017ء) محرم الحرام کا تقدس ہر قیمت پر برقرار رکھا جائیگا۔کسی کو امن و امان میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائیگی ان خیالات کا اظہار ایس ایس پی لسبیلہ عبدالرئوف بڑیچ نے حب انڈسٹریل ایریا میںحب پریس کلب( رجسٹرڈ) کے نائب صدر مشتاق علی کمبوہ ایڈوکیٹ سے خصوصی گفتگو کے دوران کیا اُنہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران ضلع لسبیلہ میں بھی لاوڈاسپیکرز کے استعمال مذہبی اور دینی اجتما عات کی آڑمیں سیاسی تقاریرغیر ضروری اوربلا اجازت جلسے جلوسوں اور ریلیوں کسی کو بھی اجازت نہیں دی جائیگی کسی کو بھی امن وامان میںخلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائیگی اور شرپسندوں پر کڑی نظر رکھی جائیگی ۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی عبدالرئوف بڑیچ کی گفتگو کے دوران پولیس تھانہ ہائیٹ کے ایس ایچ او عبدالمالک بلوچ کو ہدایت کی کہ وہ حب انڈسٹریل ایریا اورہائیٹ تھانہ کی حدود میں واقع تمام علاقوں میں شب و روز پولیس کا گشت بڑھا دیں اور مشکوک افراد کی حرکات و سکنات پرکڑی نظررکھیں اُنہوں نے بتایاکہ لسبیلہ پولیس ہائی الرٹ اور ہروقت چوکنا ہے ۔

متعلقہ عنوان :