جمعیت علماء اسلام کے رہنماء سابق سینیٹرہیمن داس کا بیٹا وکی کمار چار ماہ بعد بازیاب ہو کر گھر پہنچ گیا

ہفتہ 16 ستمبر 2017 16:37

جمعیت علماء اسلام کے رہنماء سابق سینیٹرہیمن داس کا بیٹا وکی کمار چار ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2017ء) جمعیت علماء اسلام کے رہنماء سابق سینیٹرہیمن داس کا بیٹے وکی کمار چار ماہ بعد بازیاب ہو کر گھر پہنچ گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطابق 108دن قبل اغواء ہونے جمعیت علماء اسلام کے اقلیتی رہنماء اور سابق سینیٹر ہیمن داس کے بیٹے وکی کمار کو نا معلوم اغواء کاروں نے ڈیرہ مراد جمالی سے اغواء کرلیا تھا جوہفتے کو بلوچستان کے علاقے قلات سے بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے سابق سینیٹر ہیمن داس نے بیٹے کی بازیابی کی تصدیق کر تے ہوئے بتا یا کہ وہ خیر یت سے ہیں اور گھر پہنچ گئے ہیں

متعلقہ عنوان :