ڈاکٹر بلقیس کی نئی دہلی دوبارہ طلبی ‘ حریت راہنما کی اسیری کو طوالت دینے کی کوشش ہے ‘ سید علی گیلانی

ہفتہ 16 ستمبر 2017 16:08

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 ستمبر2017ء) کل جماعتی حریت کانفرنس ’’گ‘‘ گروپ کے چیئرمین سید علی گیلانی نے اے پی ایچ سی کے سینئر راہنما کی اہلیہ بلقیس شاہ کی دہلی دوبارہ طلبی کی شدید مذمت کی ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بھارت کے انفورسمنٹ ادارے کے اس غیر منطقی اقدام کا مقصد حقیقت میں حریت راہنما کی حراست کو طول دینا اور ان کے اہلخانہ اور دیگر حریت نواز میں خوف و ہراس کی فضا پیدا کرنا ہے انہوں نے حریت راہنما غلام محمد خان سو پوری کی جموں کے کوٹ بلوال جیل میں غیر ضروری طور پر حراساح کرنے کی بھی شدید مذمت کی ۔