محرم الحرام کی ۱ٓمد، بلدیاتی اداروں کے حکام کو محرم روٹس کی فوری تعمیر و مرمت،تجاوزات ہٹانے،صفائی کی صورتحال بہتر بنانے کی ہدایت

ہفتہ 16 ستمبر 2017 14:53

محرم الحرام کی ۱ٓمد، بلدیاتی اداروں کے حکام کو محرم روٹس کی فوری تعمیر ..
فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2017ء) محرم الحرام کی ۱ٓمدکے باعث بلدیاتی اداروں کے حکام کو محرم روٹس کی فوری تعمیر و مرمت،تجاوزات ہٹانے،صفائی کی صورتحال بہتر بنانے کی ہدایت کی گئی ہے اور صوبائی وزیر بلدیات محمدمنشاء اللہ بٹ کی جانب سے فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے محکمہ بلدیات کے افسران وچیئرمینز سے کہا گیا ہے کہ حکومتی ہدایت پرصوبہ بھر کے تمام میئرز،ڈپٹی میئرز،چیئرمین وڈپٹی چیئرمین و چیف آفسیرز فوری طور پر محرم الحرام شروع ہونے سے قبل اپنے اپنے علاقوں میں گلی محلوں کی صفائی،سڑکوں کی تعمیر ومرمت کاکام مکمل کرلیں تاکہ جس مقام یا علاقہ سے تعزیہ و ذوالجناح کا جلوس نکلے وہاں پر کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ ہونے پائے جبکہ تمام سڑکوں کا پیج ورک بھی فوری مکمل کیا جائے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ گلی محلوں میں لٹکتی بجلی کے تاروں کا خاتمہ کیا جائے جبکہ کسی بھی مقام پر کوڑا کرکٹ موجود نہ ہواورہرقسم کی ویسٹ کو فوری تلف کیاجائے۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ جن علاقوں میں مجلسوں کا انعقاد ہووہاں پر صفائی کے خاص انتظامات کئے جائیں۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں تمام بلدیاتی افسران کی ڈیوٹیاں بھی لگائی جارہی ہیں تاکہ وہ صفائی کے سلسلے کی چیکنگ کریں اور رپورٹ حکومت کو ارسال کریں۔انہوں نے محرم الحرام کے سلسلے میں فوری ڈیوٹی روسٹر تیار کرنے کی بھی ہدایت کی۔