Live Updates

ن)لیگ کو سپریم کورٹ کا فیصلہ ماننا پڑیگا ،ْ

عمران خان نواز شریف کو تو کہتے ہیں لیکن خود اداروں کے فیصلے نہیں مانتے ،ْ خورشید شاہ الیکشن کمیشن آئینی ادارہ ہے ،ْ احکامات نہ ماننا ادارے کی توہین ہے ،ْ اپوزیشن لیڈر کی میڈیا سے بات چیت نئے چیئرمین نیب کیلئے ابھی کوئی حتمی نام سامنے نہیں آیا ،ْاس حوالے سے تمام سیاسی جماعتوں کے سربراہوں سے بات ہوئی ہے ،ْ گفتگو

ہفتہ 16 ستمبر 2017 14:21

ن)لیگ کو سپریم کورٹ کا فیصلہ ماننا پڑیگا ،ْ
سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2017ء) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہاہے کہ عمران خان نوازشریف کو تو کہتے ہیں لیکن خود بھی اداروں کے فیصلے نہیں مانتے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کو سپریم کورٹ کا فیصلہ ماننا پڑیگا ،ْ عمران خان نوازشریف کے لیے کہتے ہیں کہ وہ اداروں کے فیصلے نہیں مانتے لیکن عمران خان خود بھی تو اداروں کے فیصلے نہیں مانتے۔

سید خورشید شاہ نے کہا کہ الیکشن کمیشن آئینی ادارہ ہے اس کے احکامات نہ ماننا اس ادارے کی توہین ہے۔اپوزیشن لیڈر کے مطابق پیپلزپارٹی اسمبلی کی مدت 4 سال کرنے پر راضی ہے اور (ن) لیگ نے بھی اگلے الیکشن سے اسمبلی کی مدت 4 سال کرنے پررضا مندی ظاہر کی ہے۔انہوں نے کہا کہ سیاست میں کوئی دوست یا دشمن نہیں ہوتا، دیگرجماعتوں کواپنا اپوزیشن لیڈر لانے کا حق ہے ،ْ ایم کیوایم اور پی ٹی آئی کی قربت پر مجھے تو کوئی اعتراض نہیں، دونوں جماعتیں ایک دوسرے کی نظر میں بہتر ہوگئی ہیں۔

(جاری ہے)

سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ نئے چیرمین نیب کے نام پر ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔انہوںنے کہا کہ سکھرمیں آرٹ اینڈڈیزائن کالج بن رہا ہے،سات ارب کی لاگت سے کینسر ہسپتال بن رہا ہے اور 8 ارب کی ایس آئی یوٹی بن رہی ہے، کیپی کے میں اگر سندھ جیسا کام بھی ہوا ہو تو میں ان کو سراہوں گا۔خورشیدشاہ نے کہا کہ سندھ میں ہم نے ترقیاتی کام کیے ہیں، 11 ہزارکلومیٹرنئے روڈ بنائے ہیں،ہرمحکمے میں ایمانداری سے کام کیا۔خورشید شاہ نے کہا کہ نیب سے متعلق شکوک وشبہات بڑھ گئے ہیں، نئے چیئرمین نیب کیلئے ابھی کوئی حتمی نام سامنے نہیں آیا اور اس حوالے سے تمام سیاسی جماعتوں کے سربراہوں سے بات ہوئی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات