شارجہ ، ٹریفک خلاف ورزیوں کو پکڑنے کے لیے موبائل راڈاز سرگرم

Sadia Abbas سعدیہ عباس ہفتہ 16 ستمبر 2017 11:35

شارجہ ، ٹریفک خلاف ورزیوں کو پکڑنے کے لیے موبائل راڈاز سرگرم
شارجہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 ستمبر2017ء) شارجہ پولیس نے ٹریفک کی خلاف ورزیوں کو پکڑنے کے لئے ایک پورٹیبل راڈارز لانچ کر دئیے ہیں۔ سوشل میڈیا پر شارجہ پولیس کی جانب سے ایک ویڈیوکلپ جاری کیا گیا ہے جس میں ٹریفک پولیس آفیسر کو شہریوں کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی سے روکنے کے لئے راڈار سسٹم کا استعمال کرتے دیکھایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ٹریفک پولیس نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ دن بدن بڑھتی ہوئی تیز رفتاری کی ٹریفک خلاف ورزیوں کی وجہ سے شیخ بن محمد زید روڈ ، ملیحہ روڈ ، ال دہید ہائی وے پر راڈاز فافذ کیے گئے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا راڈار سسٹم لانچ کرنے کا یہ قدم شہریوں کی حفاظت کے لئے ہی لیا گیا ہے۔ انہوں نے شہریوں سے درخواست کی ہے کہ حد رفتار پو عمل کریں اور گاڑی احتیاط سے چلائیں۔ اپنی اور اپنے ارد گرد کے لوگوں جان کی حفاظت کریں۔


متعلقہ عنوان :