پشتونخوا وطن کے عوام کو ہر قسم کے مشکلات سے نجا ت پانے کیلئے رواں سیاسی جدوجہد میں شریک ہونا ہوگا ،پشتونخواملی عوامی پارٹی کے رہنمائوں کا خطاب

جمعہ 15 ستمبر 2017 21:22

قلعہ سیف اللہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 ستمبر2017ء)پشتونخواملی عوامی پارٹی کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ پشتونخوا وطن کے عوام کو ہر قسم کے مشکلات سے نجا ت پانے کیلئے رواں سیاسی جدوجہد میں شریک ہونا ہوگا ۔کیونکہ پشتونخوامیپ ہی پشتونخوا وطن کے غیور عوام کی نمائندہ سیاسی جمہوری پارٹی ہے جس کے پلیٹ فار م سے سیاسی جمہوری جدوجہد اور عوام کی فلاح وبہبود کے لیئے کام کرناباعث افتخار ہے ۔

پارٹی کے صفوں میں وطن کے غیور عوام کی جوق در جوق شمولیت پارٹی کے سیاسی جدوجہد ،نظریات اور عوامی خدمت پر مہر تصدیق ہے ۔ ان خیالات کا اظہا ر بروزجمعہ بندات موسیٰ زئی علاقائی یونٹ قلعہ سیف اللہ کے زیر اہتمام کلی سوات پسین زئی ملک اعظم پسین زئی کی رہائش گاہ پر شمولیتی پروگرام سے پارٹی کے ضلعی سیکرٹری چیئرمین اللہ نور خان ، ضلعی سینئر معاون سیکرٹری و میونسپل کمیٹی قلعہ سیف اللہ کے وائس چیئرمین سید اکبر کاکڑ ، مسلم باغ میونسپل کمیٹی کے چیئرمین سردار آصف خان سرگڑھ ، سردار حاجی اللہ یار خان جوگیزئی، علاقائی سینئر معاون سیکرٹری علی جان میرزئی ، کونسلر فضل خان میر زئی نے خطاب کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر 32افراد نے کونسلر فضل خان پسین زئی کی قیادت میںپارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ مقررین نے کہا کہ ہمارے غیور عوام یہ بخوبی جانتے ہیں کہ پشتونخوامیپ ہی پشتونخوا وطن کی قومی سیاسی جمہوری نمائند ہ جماعت ہے جس نے ہر فورم پر اپنے عوام کے حقوق اور ان کو درپیش مسائل کی بروقت نشاندہی کرتے ہوئے اس کے حل کیلئے اقدامات اٹھائیں۔پارٹی کی درست قومی سیاست اور بلا امتیاز عوام کی اجتماعی خدمت کے بدولت آج جوق در جوق عوام پارٹی صفوں میں شامل ہورہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی کارکن پشتونخوا وطن کے ملی وحدت کے قیام ، ملی تشخص کی بحالی اور بیش بہا قدرتی وسائل پر قومی واک واختیار کی راہ میں جاری جدوجہد کو مزید منظم بناکر اپنے منزل مقصد تک پہنچے کیلئے اپنی تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ صوبائی جمہوری حکومت ہر شعبہ زندگی میں عوام کے مسائل حل کرنے اور ان کی مشکلات کے خاتمے کیلئے مسلسل سرگرم ہے اور تمام سرکاری اداروں کو عوامی خدمت کے اداروں میں تبدیل کررہی ہے اور پشتونخوامیپ کی کارکردگی پچھلے حکومتوں سے کئی گنا بہتر اور شاندار ہے ۔

پارٹی رہنمائوں نے کونسلر فضل خان اور تمام شمولیت کرنیوالوں کو دلی کی گہرائیوں سے خوش آمدید کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ پارٹی کے پروگرام کو گھر گھر تک پہنچا کر پارٹی کو مزید فعال ومنظم بنانے اور قومی حقوق کے حصول کی راہ میں کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ۔