ناظم اسلامی جمعیت طلبہ کراچی کا گورنمنٹ دہلی کالج کا دورہ ،شہر بھر کے سرکاری کالجز میں جمعیت کی رہنمائے داخلہ مہم جاری

جمعہ 15 ستمبر 2017 21:22

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 ستمبر2017ء) گورنمنٹ دہلی کالج میںاسلامی جمعیت طلبہ کے زیر ِ اہتمام رہنمائے داخلہ کیمپ کا انعقاد ہوا جس کے ذریعے نئے آنے والے طلبہ کو داخلے کے حوالے سے رہنمائی فراہم کی گئی اور اسلامی جمعیت طلبہ کی دعوت دی گئی و لٹریچر تقسیم کیا گیا ۔اس موقع پر ناظم اسلامی جمعیت طلبہ کراچی حمزہ صدیقی نے رہنمائے داخلہ کیمپ و کالج لائبریری کا دورہ کیا۔

اس موقع پر ان کے ہمراہ ناظم اسلامی جمعیت طلبہ زون شمالی عبدالوارث،انچارج کالجز کمیٹی شمالی سعد زاہد و ناظم دہلی کالج حسان حبیب موجود تھے۔اس موقع پر حمزہ صدیقی کا کہنا تھا کہ گورنمنٹ دہلی کالج میں کتب کی وسیع تعداد کے ساتھ ایک منظم لائبریری کا ہونا باعث مسرت ہے جو کہ طلبہ کے لئے ایک نعمت سے کم نہیں۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ دہلی کالج کا کراچی کے کالجوں میں ایک نمایاں مقام ہے جو کہ یہاں کے اساتذہ و طلبہ کے لئے اعزاز کی بات ہے۔

اس موقع پر ناظم دہلی کالج نے پرنسپل دہلی کالج سے تعارفی ملاقات کی اور ترجمئہ قرآن مجید بطور ِ ہدیہ پیش کیا۔ اسلامی جمعیت طلبہ ہر سال کراچی بھر کے سرکاری کالجز میںداخلوں کے موقع پر - رہنمائے داخلہ مہم کا انعقاد کرتی ہے جس میں شہر بھر کے سرکاری کالجز میں رہنمائے داخلہ کیمپس کا انعقاد ہوتا ہے جن کے ذریعے میٹرک کے امتحانات میں کامیاب ہونے والے طلبہ کو انٹر کالجز میں داخلوں کے حوالے سے مکمل رہنمائی و کالجز کا تعارف کروایا جاتا ہے۔ اس موقع پر طلبہ میں جمعیت کی دعوتی اشیاء و دینی و تربیتی لیکچر کی تقسیم بھی کی جاتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :