اے این پی کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس 2اکتوبر کو باچا خان مرکز میں ہوگا

جمعہ 15 ستمبر 2017 21:21

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 ستمبر2017ء) عوامی نیشنل پارٹی کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس 2اکتوبر2017بروز پیر دن گیارہ بجے باچا خان مرکز میں طلب کر لیا گیا ہے ،اجلاس کی صدارت صوبائی صدر امیر حیدر خان ہوتی کریں گے ، جبکہ سیکرٹری پارلیمانی بورڈ سردار حسین بابک آئندہ الیکشن کیلئے اب تک موصول ہونے والی پارٹی ٹکٹ کیلئے درخواستوں کی تفصیل پیش کریں گے ، اجلاس میں ان درخواستوں کا جائزہ لیا جائے گا اور اس حوالے سے آئندہ کا لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا۔ #