پشاور، اے این پی کی صوبائی کابینہ کا اجلاس 22ستمبر کو باچا خان مرکز میں طلب

جمعہ 15 ستمبر 2017 21:21

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 ستمبر2017ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر امیر حیدر خان ہوتی نے پارٹی کی صوبائی کابینہ کا اجلاس 22ستمبر بروز جمعہ سہ پہر 3بجے باچا خان مرکز میں طلب کر لیا ہے ،اجلاس میں تنظیمی کارکردگی سمیت مجموعی سیاسی صورتحال ،صوبے کو درپیش مسائل اور آٴئندہ ہونے والے صوبائی کونسل اور ورکنگ کمیٹیوں کے اجلاس کی تیاری کے حوالے سے لائحہ عمل پر غور کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

دریں اثناء صوبائی صدر امیر حیدر خان ہوتی نے اے این پی کی صوبائی کونسل اور ورکنگ کمیٹی کے اجلاس بالترتیب مورخہ25اور26ستمبر بروز پیر و منگل صبح 10بجے باچا خان مرکز میں طلب کئے ہیں،پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری سردار حسین بابک نے کابینہ ، کونسل اور ورکنگ کمیٹی کے تمام متعلقہ ممبران کو اجلاسوں میں اپنی شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔