بی این پی ایک قبیلے یا قوم کی نہیں بلکہ بلوچستانی عوام کی نمائندہ پارٹی ہے،رہنما بی این پی

جمعہ 15 ستمبر 2017 21:20

ہرنائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 ستمبر2017ء) بلوچستان نیشنل پارٹی کے ضلعی لیبرسیکرٹری میر اینگل خان مری، تحصیل جنرل سیکرٹری میرمحمدیعقوب رند نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ بی این پی مینگل ضلع ہرنائی میں روزبروز فعال ہورہی ہیں انہوں نے کہاکہ اقتدار میں نہ ہونے کے باؤجود بھی عوام جوق درجوق بی این پی میں شامل ہورہے ہیں انہوں نے کہاکہ بی این پی مینگل بلوچستان کے عوام کے حقوق کی حصول کیلئے پارٹی قائد اخترجان مینگل کی قیادت میں ہرفورم پر بلوچستان عوام کی حقوق کی حصول اور وسائل پر واک کے اختیار کیلئے جدوجہد کررہی ہیں انہوں نے کہاکہ بی این پی ایک قبیلے یا قوم کی نہیں بلکہ بلوچستانی عوام کی نمائندہ پارٹی ہے بی این پی میں تعصب کی کوئی گنجائش نہیں ہے کچھ عناصر بی این پی کی مقبولیت سے بوکھلاہٹ کا شکار ہیں وہ اسلئے کہ آنے والا دور بی این پی مینگل کا ہی ہوگا جعلی مینڈیٹ سے آئے ہوئے لوگ اب زیادہ دیر تک نہیں چلیں گے بلوچستانی عوام باشعور ہیں سردار اختر جان مینگل کی اصولی موقف کو مدنظر رکھ کرعوام بی این پی میں جوق درجوق شمولیت اختیار کررہے ہیں ۔