کلبھوشن یادیو کا معاملہ، عالمی عدالت انصاف میں دائر ھارتی پٹیشن کا جواب جلد دیا جائے گا،ترجمان دفتر خارجہ
بھارت نے عالمی عدالت میںبنیادی انسانی حقوق کی بنیاد پر کلبھوشن یادیو کیلئے پٹیشن دائر کی ہے کلبھوشن یادیو پاکستان میں گوادر اور تربت میں گرنیڈ اور دیگر تباہ کن ہتھیار فراہم کرتا رہا ، ریڈارسٹیشن پر حملے اور جیونی پورٹ پر سویلین کشتی سواروں پر حملے کروائے بلوچ نوجوانوں کو علیحدگی پسند تحریک چلانے کیلئے ہنڈی اور حوالے کے ذریعے رقم فراہم کی،دستاویزات میں انکشافات
جمعہ 15 ستمبر 2017 21:20
(جاری ہے)
آن لائن کو موصولہ دستاویزات کے مطابق کلبھوشن یادیو پاکستان میں گوادر اور تربت میں گرنیڈ اور دیگر تباہ کن ہتھیار فراہم کرتا رہا۔
ریڈارسٹیشن پر حملے اور جیونی پورٹ پر سویلین کشتی سواروں پر حملے کروائے۔ بلوچستان میںبلوچ نوجوانوں کو علیحدگی پسند تحریک چلانے کیلئے ہنڈی اور حوالے کے ذریعے رقم فراہم کی۔ سبی ،بلوچستان میں گیس پائپ لائن کو تباہ کرنے کیلئے دھماکہ خیزمادہ فراہم کرنا۔سال 2015ء کے دوران کو ئٹہ میں ہونے والے دھماکے کرانے میںملوث تھا جس میں بہت معصوم انسانی جانوںکا ضیاع ہوا ۔ پاکستان سے ایران جانے یا آنے والے شیعہ زائرین پر حملے کرکے ہلاک کرنے کی کاروائیوں میںملوث تھا۔ سال 2014-15ء کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملے کروائے جس سے بہت سرکاری اور سویلین جانوںکا نقصان ہوا۔ پاکستان کے خلاف علیحدگی پسند تحریکوں کی ویب سائٹس کی فنڈنگ کرنا۔ ان تما م کاروائیوں میں ملوث ہونے کے ثبوتوں کے بعد پاکستانی عدالت نے اسے سزا سنائی۔۔ذرائع کے مطابق بھارت نے بین الاقوامی عدالت میںبنیادی انسانی حقوق کی بنیاد کلبھوشن یادیو کیلئے پٹیشن دائر کی ہے۔ آئن لائن کے پاس دستاویز کے مطابق پاکستان نے کلبھوشن کیس کے معاملے میں بھارت سے مسلسل رابطہ کیا مگر بھارت کی طرف سے کوئی خاطر خواہ جواب موصول نہ ہوا۔ پاکستان نے قوانین کے مطابق سیکشن 59کے تحت پاکستان آرمی ایکٹ 1952ء اور سیکشن 3، 1923کے خفیہ آرٹیکل کے تحت مقدمہ چلایا گیا۔اور کلبھوشن یادیو کو مجرم قراردیا گیا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا راجن پور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن آمدہ حج سیزن کے دوران تقریبا ً34 ہزار عازمین حج کو 170 پروازوں کے ذریعے حجازمقدس پہنچائے گی
-
وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
-
9 مئی واقعات کی شفاف تحقیقات کے بغیرملک آگے نہیں بڑھ سکتا ، زرتاج گل
-
کلر کہار، ڈرائیور اپنے کی ٹریکٹر کی زد میں آ کر جاں بحق
-
9 مئی: عمرسرفرازچیمہ کی درخواست ضمانت پرسرکاری وکیل سے دلائل طلب
-
9 مئی : ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستوں پر پراسیکیوشن کو کل تک مہلت
-
ٹرانسپورٹرز کے جائز مسائل حل کئے جائیں گے ،انسداد سمگلنگ کارروائی جاری رہے گی ،میرسرفرا زبگٹی
-
گورننس کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھا ئے جا رہے ہیں ،سول سروسز کے تمام گروپس کو ساتھ دینا ہوگا،وزیر اعلی بلوچستان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.