ہرنائی ،سول جج ہرنائی داؤد خان نے وولن ملز کی زمین زمین فروخت پر حکم امتناع جاری کردیا

جمعہ 15 ستمبر 2017 21:20

ہرنائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 ستمبر2017ء)سول جج ہرنائی داؤد خان نے ہرنائی وولن ملز کی زمین زمین فروخت پر حکم امتناع جاری کردیا سول جج نے یہ حکم سید نور محمد شاہ نامہ شہری کی درخواست پر جاری کیا سید نورمحمد شاہ کی جانب سے عبداللہ جان زخپیل ایڈوکیٹ نے کیس کی پیروی کی معزز عدالت کے فیصلے پر عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور اس فیصلے کو انصاف پر مبینی فیصلہ قرار دیتے ہوئے کہاکہ وولن مل ہرنائی قومی اثاثہ ہے جوکہ ہرنائی قائداعظم محمد علی جناح نے تحفہ میں دیا تھا لیکن وولن مل کو ختم کرنے میں بیروکریسی اور ہرنائی وولن مل کے چند ملازمین نے چند ٹکو کی خاطر اس قومی اثاثے کو اکھاڑ کرکے ہرنائی عوام کے منہ سے روزگار کا نوالہ چین لیا گیا ہے معزز عدالت نے وولن مل کی زمین پر حکم امتناع جاری کرکے بہترین اور حق پر مبنی فیصلہ دے دیا۔