ژوب میں 20کے قریب میڈیکل کلینک ،لیب و سٹور سیل کردیئے گئے

جمعہ 15 ستمبر 2017 20:50

ژوب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 ستمبر2017ء)ادارہ صحت بلوچستان کے خصوصی ٹیم کی ژوب میںعطائی ڈاکٹروںاور غیر قانونی میڈیکل کلنک ،لیب وسٹورکے خلاف آپریشن کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری20کے قریب میڈیکل کلینک ،لیب وسٹور سیل کردیئے گئے تفصیلات کے مطابق ادارہ صحت بلوچستا ن کی خصوصی ٹیم جس کی سربراہی مانٹیرنگ ڈیسک آفیسرادارہ صحت بلوچستان ڈاکٹر محمد انور مندوخیل کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

ڈی ایچ او ژوب ڈاکٹر مظفر شاہ کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں میں گھوسٹ میڈیکل کلینک لیب اور سٹور کے خلاف آپریشن کے دوران 20کے قریب کلنک،لیب اور سٹور سیل کردئیے آپریشن میں پولیس اور لیویز کی بھاری نفری بھی ان کے ہمراہ رہی ڈاکٹر محمد انور مندوخیل نے این این آئی کو بتایا کہ عوام کی صحت پر کوئی بھی سمجھوتہ قبول نہیں بلا امتیاز کاروائی جاری رہے گی کوئی بھی رعائت کی توقع نہ رکھیں اور جب مکمل عوامی تعاون ہو تو سوال پیدا نہیں ہوتا کہ کوئی عطائی ڈاکٹر رہ جائے۔