کھاریاں،گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کوٹلہ میں9کروڑ روپے کی لاگت سے نئے تعمیر ہونے والے عبدالخالق آڈیٹوریم اور نئے اکیڈمک بلاک کا افتتاح کر دیا گیا

جمعہ 15 ستمبر 2017 20:42

کھاریاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 ستمبر2017ء) گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کوٹلہ میں9کروڑ روپے کی لاگت سے نئے تعمیر ہونے والے عبدالخالق آڈیٹوریم اور نئے اکیڈمک بلاک کا افتتاح کر دیا گیا۔ ہایئر ایجوکیشن کے صوبائی وزیر سید رضا علی گیلانی، MNA چوہدری عابد رضا، MPA چوہدری شبیر احمد، ضلعی چیئرمین چوہدری محمد علی تنویر نے افتتاح کیا۔

اس موقع پر v.c گجرات یونیورسٹی ڈاکٹر ضیاء القیوم بھی موجود تھے تقریب کے شرکاء نے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر تعلیم ہایئر ایجوکیشن سید رضا علی گیلانی نے کہا کہ تعلیم کی بدولت ہی معاشرے ترقی کرتے ہیں اور ترقی کے لئے عوامی نمائندگان کا عمل دخل بھی اہمیت کا حامل ہوتا ہے آپ لوگ انتہائی خوش قسمت ہیں جن کو کوٹلہ برادران جیسے لوگ ملے، مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

(جاری ہے)

ناقص کارکردگی پر افسران پر افسوس ہوا تمام مسائل کا حل ہوگا ڈی سی گجرات عمل کریں گے کوٹلہ گرلز ڈگری کالج کو پوسٹ گریجویٹ کالج کا درجہ دینے اور بوائز ڈگری کالج کھاریاں کو اپ گریڈ کرنے کا اعلان کرتا ہوں وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق عمل کیا جا رہا ہے کوٹلہ بوائز کالج اور متذکرہ کالجز میں اساتذہ اور دیگر سٹاف کی کمی کو فوری پورا کیا جائے گا اس موقع پر ایم این اے چوہدری عابد رضا نے کہا کہ آج ہمارے بھائی عبدالخالق کے خواب کی تعبیر مل رہی ہے انہوں نے کوٹلہ کی تعمیر و ترقی کی ہمیشہ بات کی اور خواب دیکھا کوٹلہ کے عوام نے یہ ترقی حاصل کرنے کے لئے خون کے دریا عبور کئے اور کئی قیمتی جانیں دیں اب یہ علاقہ پسماندگی سے نکل کر ترقی کی راہوں پر گامزن ہے انہوں نے کہا کہ پر الٹا قانون چل رہا ہے منتخب وزیراعظم کو گھر بھیج دیا جاتا ہے جو کہ قابل افسوس امر ہے آپ لوگ ووٹ کی طاقت سے اور صحیح استعمال کر کے تبدیلی لا سکتے ہیں ہم خدمت کا مشن جاری رکھیں گے۔

ایم پی اے چوہدری شبیر احمد نے کہا کہ حلقہ این ای107کو تعمیر و ترقی کے لحاظ سے نمایاں بنایا جا رہا ہے سالار قافلہ چوہدری عابد رضا کی قیادت میں تعمیر وترقی کا سلسلہ جاری ہے انفراسٹرکچر، تعلیم اور صحت کا کام خدمت کا ثبوت ہیں علاقہ کی پسماندگی دور کرنے کے لئے وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کو عملی جامہ پہنارہے ہیں صوبائی وزیر تعلیم رضا علی گیلانی کے بے حد مشکور ہیں جو کہ ہمارے علاقہ میں تشریف لائے اس موقع پر V.C گجرات یونیورسٹی ڈاکٹر ضیاء القیوم نے کہا کہ ہمیں اپنے تعلیمی اداروں سے دہشت گردی کو دور کرنے کے لئے بھی عملی اقدامات کرنے ہوں گے موجودہ حکومت نے ہایئر ایجوکیشن کا بجٹ بڑھایا جو کہ علم دوستی کا ثبوت ہے ڈی سی گجرات محمد علی رندھاوا نے بھی خطاب کیا۔

پرنسپل کالج ہذا نے سپاسنامہ پیش کیا اور سٹیج سیکرٹری کے فرائض بھی سرانجام دیئے کثیر تعداد میں چیئرمین، وائس چیئرمین کونسلرز اور معززین نے شرکت کی۔