محر م الحرام کے دوران مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دینے کیلئے سنجیدہ کوشیش کرنے کی ضرورت ، شیخ محمد حسن جعفری

جمعہ 15 ستمبر 2017 20:41

سکردو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 ستمبر2017ء) امام جمعہ و الجماعت شیخ محمد حسن جعفری نے مرکزی امامیہ جامع مسجد سکردو میں جمعہ کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماہ محرم کی آمد آمد ہے ، محر م الحرام کے دوران مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لیے سنجیدہ کوشیش کرنے کی ضرورت ہے ، محرم الحرام امن اور اتحاد کا درس دیتا ہے ، اس مقدس مہینے کے دوران امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے ہم سب کو ملکر کوشش کرنی ہو گی ، انہوں نے مزید کہا کہ ہم سب پر فرض ہے کہ ہم اس مقدس ماہ کا احترام کریں ، محرم الحرام کے دوران امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے سکیورٹی اداروں کا ساتھ دیں ، اور مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھیں ، سکیورٹی ادارے بھی مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھیں اور اُن کے شناختی کارڈ جمع کر کے ان کی کڑی نگرانی کریں ، کسی فرد کو دوسرے شخص کے گھر میں گھس کر دیکھنے کی مذہب معاشرہ اور قانون اجازت نہیں دیتا ، البتہ اگر کوئی ریاستی معاملات میں خلل آنے کا خدشہ ہو تو ریاستی ادارے کاروائی کرنے کے مجاز ہو سکتے ہیں ، بالا وجہ کوئی بھی ادارہ کسی شخص کو بالاوجہ تنگ نہیں کر سکتا ، انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کا احترام ہم سب پر فرض ہے ، ہم سب ملکر اس ماہ مقدس کے دوران امن کے قیام کے لیے کوشش کریں ۔