ٹھٹھہ،پیپلز پارٹی کے سینکڑوں جیالوں کا نوکریاں نہ ملنے پر پریس کلب مکلی کے باہر احتجاج

جمعہ 15 ستمبر 2017 20:40

ٹھٹھہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 ستمبر2017ء) پیپلز پارٹی کے سینکڑوں جیالے نوکریاں نہ ملنے پر پریس کلب مکلی پہنچ گئے ،ضلعی قیادت بالکل نظر انداز کر رہی ہے جیالوں کا صحافیوں سے موقف تفصیلات کے مطابق یو سی کلری اور ڈومانی سے تعلق رکھنے والے پڑھے لکھے جیالوں نے نوکریاں نہ ملنے کے خلاف پریس کلب مکلی پر احتجاجی مظاہرہ کیا اور دھرنا دیا اس موقع پر علی اکبر خاصخیلی۔

دوست علی شورو۔ولی محمد۔

(جاری ہے)

معشوق. مکلی پریس کلب پر نوکریان نہ ملنے کے خلاف مظاہرہ اور بھک ہڑتال کی تھی اور خود سوزی کرنے کا اعلان بھی کیا تھا مگر ضلعی قیادت نے پیپلز پارٹی کے چند ورکرز بھیج کر ہمیں جھوٹا دلاسہ دلایا کہ ہم ہفتے میں چند بوجوانوں کو نوکریاں دینگے مگر یہ وعدہ وفا نہ ہوا جس کی وجہ سے ہم احتجاج کرنے پر مجبور ہوئے ہیں ہمارا احتجاج جاری رہے گا ہمارے اباؤ اجدار نے پی پی کے لئے قربانیاں دیں مگر ہمیں نظر انداز کیا گیا انہوں نے آصف علی ذرداری اور بلاول بھٹو ذرداری سے مطالبہ کیا ہے کہ پی پی کارکناں کی بے چینی ختم کرائی جائے۔

متعلقہ عنوان :