ٹھٹھہ پولیس کی کاروائی،کنٹینر پرچھاپہ ماکر ایک کروڑ روپے کی مالیت کے گٹکے میں استعمال ہونیوالے سامان کو بر آمد کر لیا

جمعہ 15 ستمبر 2017 20:40

ٹھٹھہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 ستمبر2017ء) ٹھٹھہ پولیس کی بھاری نفر ی نے گھارو اور دہا بے جی کے درمیان مین قومی شاہراہ پر کراچی سے سجاول ضلع جانیوا لے ایک کنٹینر پرچھاپہ ماکر ایک کروڑ روپے کی مالیت کے گٹکے میں استعمال ہونیوالے سامان کو بر آمد کر لیا ہے ، چھاپے کے دوران دو افراد کنٹینر سے موقعے سے فرار ہوگئے تاہم پولیس نے کنٹینر ڈرائیور افتخار بھٹی کو حراست میں لے لیا ہے ، ایس ایس پی ٹھٹھہ حسیب افضل بیگ کی جانب سے کرائیم پر کنٹرول کرنے والی خصوصی ٹیم نے کنٹینر پر چھاپے دوران گٹکے میں استعمال ہونیوالا تمباقہ ، سوپاری ، تماک اور دیگر سامان کو برآمد کر کے ضبط کرلیا ہے اور ڈرائیور کو ٹھٹھہ پولیس تھانے میں لاک اپ کردیا ہے ، گٹکے میں استعمال ہونیوالے زہریلے سامان کی مالیت ایک کروڑ روپے کی بتائی جاتی ہے جہ کہ سجاول ضلع کے تین اہم بڑے شہروں میں سپلائی کیلئے جا رہا تھا جوکہ 80 گٹکے کے تاجروں کی مالیت ہے پولیس نے تمام سامان کو ضبط کر کے منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کردیا ہے ،

متعلقہ عنوان :