کراچی، لیاری میں چوروں نے مسجد کے چندے باکس کا تالہ توڑ کر رقم لوٹ لی

جمعہ 15 ستمبر 2017 20:31

کراچی، لیاری میں چوروں نے مسجد کے چندے باکس کا تالہ توڑ کر رقم لوٹ لی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 ستمبر2017ء) کراچی میں چوروں نے اللہ کے گھر کو بھی نہیں چھوڑا۔ لیاری میں چوروں نے مسجد کے چندے باکس کا تالہ توڑ کر رقم لوٹ لی۔ جوہر موڑ پر ڈاکو عوام کے ہتھے چڑھ گیا۔ گلستان جوہر میں ڈاکوں نے تاجر کے اہلخانہ کو یرغمال بنا کر 50 لاکھ مالیت کی ملکی، غیر ملکی کرنسی اور زیورات لوٹ لئے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں تالا توڑ گروپ عبادت گاہوں تک پہنچ گیا۔

لیاری سنگولین میں واقع جامع مسجد ربانی میں ملزمان نے چندے کے باکس کو بھی نہ چھوڑا۔

(جاری ہے)

تالے توڑے، رقم نکالی اور لوٹ مار کر کے فرار ہو گئے۔ جرائم پیشہ عناصر نے گلستان جوہر میں خاتون سے موبائل فون چھیننے کی کوشش کی، مگر شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا۔ جوہر موڑ کے قریب ہونے والے واقعے میں ملزم پر سب نے خوب ہاتھ صاف کیا۔ عوام کا غصہ پھر بھی ٹھنڈا نہیں ہوا تو اسے آدھا گنجا کر دیا۔گلستان جوہر بلاک تین میں تاجر کے گھر بھی واردات ہوئی جہاں ڈاکو اہلخانہ کو یرغمال بنا کر ملکی، غیر ملکی کرنسی اور نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے۔ واقعہ کا آئی جی نے نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی ایسٹ سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

متعلقہ عنوان :