بہاولپور، میڈیا خبروں پرانتظامیہ کاایکشن پبلک ہیلتھ کے ٹینڈروں میں ملی بھگت سے پول کی کاروائی ناکام بنادی

ریکارڈ قبضہ میں لے لیاگیا محکمہ پبلک ہیلتھ کی طرف سے اربوں روپے مالیت کی47 ترقیاتی منصوبوں کے ٹینڈرہونے تھے

جمعہ 15 ستمبر 2017 20:21

بہاولپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 ستمبر2017ء) میڈیا کی خبروں پرانتظامیہ کاایکشن پبلک ہیلتھ کے ٹینڈروں میں ملی بھگت سے پول کی کاروائی ناکام بنادی ریکارڈ قبضہ میں لے لیاگیا محکمہ پبلک ہیلتھ کی طرف سے اربوں روپے مالیت کی47 ترقیاتی منصوبوں کے ٹینڈرہونے تھے ان ٹینڈروں میں ٹھیکیداروں اورمحکمہ کے افسران کی طر ف سے پول کئے جانے کی اطلاعات پرمبنی خبریں میڈیا میں آئیں جس پرڈپٹی کمشنر بہاولپورراناسلیم افضل نے فوری نوٹس لیتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر سٹی محمددانش کوپول رکوانے کے احکامات دئیے اسسٹنٹ کمشنر نے چھاپہ مارکر ٹینڈروں کاتمام ریکارڈ قبضہ میں لے لیا بتایاگیاہے کہ 47 ترقیاتی کاموں کیلئی300 ٹھیکیداروں نے ٹینڈربھرنے تھے لیکن باہم ملی بھگت کرکے صرف47 ٹھیکیداروں سے ٹینڈر لے کرترقیاتی کاموں کی کل رقم کا2 فیصد دیگرٹھیکیداروں میں بانٹ دیاجاناتھا محکمہ کی طرف سے ٹینڈر فارم کی قیمت2 ہزار روپے فی فارم مقرکی گئی تھی اوراگر300 ٹھیکیدارفارم خریدکرتے توحکومت کوکروڑوں روپے کی آمدن ہوتی لیکن اسسٹنٹ کمشنر کے چھاپے اورریکارڈ قبضہ میں لینے تک ایک بھی فارم فروخت نہ کیاگیاتھا اورپول کیلئے ٹھیکیداروں کاجواجلاس بلایاگیاتھا اس میں پبلک ہیلتھ کی نمائندگی جونیئرکلرک شیرعلی نے کی لیکن اسسٹنٹ کمشنر کے چھاپے سے ساری کاروائی ناکام ہوگئی بعدازاں محکمہ کے ہیڈکلرک کے گھربھی چھاپہ ماراگیا لیکن ہیڈکلرک گھرمیں موجود نہ تھا ڈپٹی کمشنر راناسلیم افضل نے پول کی نشاندہی کرنے پرمیڈیا کے کردارکوسراہاہے بتایاگیاہے کہ اس سلسلہ میں ایس ای پبلک ہیلتھ کوبھی طلب کیاگیاتھا ڈپٹی کمشنر نے کہاہے کہ ہونیوالے ٹینڈرمنسوخ کردیئے گئے ہیں جودوبارہ ہونگے اوراب کسی محکمہ کوپول کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔