وفاقی حکومت نے نئے تعلیمی سال میں اسسٹنٹ ایجوکیشن افسران کو بااختیار بنانے کا فیصلہ کر لیا

جمعہ 15 ستمبر 2017 20:21

بہاولپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 ستمبر2017ء) وفاقی حکومت نے نئے تعلیمی سال میں اسسٹنٹ ایجوکیشن افسران کو بااختیار بنانے کا فیصلہ کر لیا۔ اس سلسلہ میں گزشتہ روز باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ اے ای او نئے تعلیمی سال میں معیار تعلیم کی بہتری فرینڈلی انرولمنٹ کو یقینی بنانے کیلئے چیف ایگزیکٹو کی طرف سے دیئے گئے احکامات پر مکمل عملدرآمد کے ذمہ دار ہوںگے۔

(جاری ہے)

اسکے علاوہ یہ افسران تمام مڈل‘ ہائی اور ہائر سیکنڈری سکولوں کی نگرانی اور مانیٹرنگ کے ذمہ دار ہونگے۔ اُنہیںبہاولپور سمیت 16 اضلاع میں جاری زیور تعلیم پروگرام پر عملدرآمد کی رپورٹ اور اساتذہ اور سکولوں کے بارے میں سالانہ رپورٹ دینے کا ذمہ دار بنایا گیا۔ یہ افسران محکمہ تعلیم پنجاب کی طرف سے کئے گئے اقدامات پر عملدرآمد کو یقینی بنانے اور انرولمنٹ کے حوالے سے سالانہ سروے رپورٹ بھی تیار کرکے اعلیٰ حکام کو دینے کے پابند ہونگے۔ ذرائع نے بتایا کہ ان افسران کو اختیارات دینے سے معیار تعلیم اور اساتذہ کی کارکردگی کو نئے نظام کے تحت بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔