حالیہ بارشوں سے کپاس کی پیدوار میں اضافہ ہوگا،اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت

جمعہ 15 ستمبر 2017 19:40

چشتیاں۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2017ء)اسسٹنٹ ڈائر یکٹر زراعت توسیع چشتیاں چوہدری مقصود احمد نے کہا ہے کہ حالیہ بارشوں کے نتیجہ میں چشتیاں تحصیل کے ایک لاکھ 61 ہزار رقبہ پر کاشت کی گئی کپاس کی فصل پر اچھے اثرات مرتب ہونگے اور پیدوار میں اضافہ ہوگا جبکہ محکمہ زراعت کے افسران وفیلڈ عملہ کی ہدایات کے نتیجہ کپاس کی فصل کو نقصان پہنچا نے والی سفید مکھی کے حملہ پر قا بو پالیا ہے ۔

تاہم دریائی علاقہ ہٹھاڑ میں کپاس کی فصل بہت اچھی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے دفتر میں میڈیا نمائندوں سے بات چیت کے دوران مزید کہا کہ سال رواں میں 47 سینٹی گریڈ کی چلچلاتی دھوپ اور گرمی کی بناء پر موسمی حالات ناموافق رہے تاہم محکمہ زراعت اور کسانوں کی مشترکہ جدوجہد کی بناء پر کپاس کی فصل کی پیداوار میں اضافہ کیلئے خصو صی اقدامات عمل میں لائے گئے ۔چشتیاں میں 26 ہزار 81 ایکٹر رقبہ میں گنا کاشت کیا ہے اور شوگر ملز چشتیاں کی انتظامیہ کسانوں کے ساتھ اختیار کیا گیا ظالمانہ واستحصالی رویہ بند کر دے تو علاقہ میں مزید دو گنا کاشت کیا جاسکتا ہے۔