پولیو مہم کے دوران ہزار 284بچوں کو پولیوسے بچائو کے حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے، اسسٹنٹ کمشنر

جمعہ 15 ستمبر 2017 19:40

چشتیاں۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2017ء) اسسٹنٹ کمشنر چشتیاں اشفاق حسین سیال نے کہا ہے کہ چشتیاں شہر ،دیہات و قصبات میں 18سے 21ستمبر چار روزہ قومی پولیو مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر کے ایک لاکھ 21ہزار 284بچوں کو پولیوسے بچائو کے حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے، چنانچہ عوا م کو چاہیے کہ وہ کسی بھی خدشہ کے مکمل خاتمہ کے لیے اپنے کمسن بچوں کو پولیو سے بچائو کے حفاظتی قطرے پلائیں اور اس سلسلہ میںمحکمہ صحت کی ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں۔

انہوں نے اپنے آفس میںپولیو سے بچائو مہم اجلاس کے دوران یقین دلایا کہ انتظامیہ اور پولیس محکمہ صحت کی ٹیموں کے ساتھ ہر ممکن کوشش کریں گی ۔اس موقع پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر چشتیاں ڈاکٹر حافظ طارق نے اجلاس میں بتایا کہ چشتیاں تحصیل کی آبادی چھ لاکھ 54ہزار 123ہے اور سابقہ 29یونین کونسلوں میں 29زونل سپروائزر53ایریا انچارج273ٹیمیں 231موبائل ٹیمیں 30فکس ٹیمیں12ٹرانزٹ ٹیمیں بنائی گئی ہیں جو گھر گھر جا کر قطرے پلانے کے علاوہ سرکاری ہسپتالوں ،جنرل بس اسٹینڈ و دوسرے مقامات پر فرائض انجام دیں گی تاکہ حکومت کے مشہور سلوگن ’’ہر بچہ ،ہر بار ،دوقطرے‘‘کو کامیاب بنایا جاسکے۔

(جاری ہے)

انچارج ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر افشاں نورین،کوکب ویلفیئر سنٹر کے صدر ملک محمد ارشد ،وقاص نعیم صدیقی نے بھی شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :