لین دین کا تنازعہ،مخالفین نے نوجوان کو ٹریکٹر تلے کچل کرمارڈالا،ملزم فرار

جمعہ 15 ستمبر 2017 19:40

چشتیاں۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2017ء)چشتیاں کے نواحی علاقہ میروبلوچ میں رقم کے لین دین کے تنازعہ پر چار نوجوانوں نے قریبی رشتہ دار محمدفاروق کو ٹریکٹر کے ٹائروں سے کچل کر ہلاک کر دیا اور فرار ہوگئے، مقتول کی ایک سال قبل شادی ہوئی تھی۔

(جاری ہے)

بخشن خاں پولیس کے مطابق چار نوجوانوں محمدمظہر ،محمد نذر ،محمدانور،محمد فضل کا اپنے کزن مقتول محمد فاروق کے درمیان رقم کا معمولی تنازعہ تھا کہ گذشتہ روزہ وہ اپنے زرعی رقبہ میں جارہاتھا کہ متذکرہ نوجوانوں نے اس پر ٹریکٹر چڑھا دیا اور مبینہ طور پر قتل کرنے کی خاطر مقتول کو بار بار ٹریکٹر سے کچلتے رہے بعدازاں وہ فرار ہو گئے۔

پولیس نے اطلاع ملنے کے بعد نعش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل ہسپتال چشتیاں پہنچا دی اور ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔