سپیکر پنجاب اسمبلی کی زیر صدارت صوبائی اسمبلی کا اجلاس ایک مرتبہ پھر کورم پورا نہ ہونے کی وجہ سے پیر دوپہر دو بجے تک کیلئے ملتوی

تاخیرسے شروع ہونیوالے اجلاس میں کورم کی نشاندہی اس وقت کی گئی جب پنجاب اسمبلی کے ایوان میں سرکاری کارروائی کا آغاز ہونے لگا تھا صوبائی وزیر تعلیمکی الزامات کی تردید کی کہ پنجاب حکومت اسلامیات کی درسی کتب سے احادیث کو حذف کرنا چاہتی ہے یہ تمام الزامات بے بنیاد ہیں حکومت ان چیزوں کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتی حکومت اسے کبھی برداشت نہیں کریگی، رانا مشہود کا اظہار خیال

جمعہ 15 ستمبر 2017 19:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 ستمبر2017ء) سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال کی زیر صدارت ہونے والا پنجاب اسمبلی کا اجلاس ایک مرتبہ پھر کورم پورا نہ ہونے کی وجہ سے اٹھارہ ستمبر بروز پیر دوپہر دو بجے تک کیلئے ملتوی کر دیاگیااپنے مقررہ وقت سے تاخیرسے شروع ہونے والے اس اجلاس میں کورم کی نشاندہی اس وقت کی گئی جب پنجاب اسمبلی کے ایوان میں سرکاری کارروائی کا آغاز ہونے لگا تھا تلاوت کلام پاک اور نعت خوانی کے بعد وقفہ سوالات کے دوران صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود نے محکمہ سکولز ایجوکیشن سے متعلق مختلف اراکین اسمبلی کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے ان الزامات کی تردید کی جن میں کہاجاتا رہا ہے کہ پنجاب حکومت اسلامیات کی درسی کتب سے احادیث کو حذف کرنا چاہتی ہے یا حذف کر دیاگیا ہے صوبائی وزیر تعلیم نے کہا کہ یہ تمام الزامات بے بنیاد ہیں حکومت ان چیزوں کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتی حکومت اسے کبھی برداشت نہیں کریگی جس پر پنجاب اسمبلی کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر وسیم اختر نے پوائنٹ آف آرڈر پر بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ان الزامات پر تحفظات ہیں انہیں لگتا ہے کہ امریکہ کے دبائو میں آکر یہ کام کرنا چاہتی ہے اور اگر حکومت نے ایسا نہیں کیا تو یہ احسن اقدام ہے حکومت کو اسلامی تشخص کوبرقرار رکھنا چاہئے اس موقع پر اپوزیشن لیڈر محمود الرشید نے پوائنٹ آف آرڈر پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اس ایوان میں سابق وزیراعظم نواز شریف کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے جو قرارداد پیش کی گئی تھی اسے غیر آئینی و غیر قانونی ثابت کرنے کیلئے بولنے کی اجازت دی جائے جس پر سپیکر اسمبلی نے اپوزیشن لیڈر کو یقین دہانی کرائی کہ انہیں پیر کے روز اس ایشو پر بات کرنے کا موقع دیا جائیگا اسی دوران سپیکر اسمبلی نے سبزیوں و پھلوں کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق اپوزیشن رکن کے پوائنٹ آف آرڈر پر متعلقہ وزیر کو قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لینے کی ہدایت کی وقفہ سوالات کے دوران جیسے ہی سرکاری کارروائی شروع ہونے کا وقت آیا تو ایوان میں موجود اپوزیشن رکن اسمبلی احسن ریاض فتیانہ نے ایوان میں کورم کی نشاندہی کر دی جس پر سپیکر اسمبلی نے پندرہ منٹ کیلئے گھنٹیاں بجانے کا حکم دیا مقررہ وقت ختم ہونے پر جب ایوان میں موجود اراکین اسمبلی کی گنتی کرائی گئی تو ایوان پورانہ تھا جس پر سپیکر نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس آئند ہ پیرکے روز دو بجے تک ملتوی کر دیا پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں ایجنڈ ے سرکاری کارروائی کے دوران حکومت نے چار بل پیش کرنے تھے۔