چشتیاں، پنجاب کالج چشتیاں کی تعلیمی نتائج کی بناء پر صوبہ بھر کے پنجاب کالجز میں پہلی پوزیشن

جبکہ ڈسپلن کوالٹی ایجوکیشن کے معیار کو قائم رکھتے ہوئے چشتیاں کالج میں بی ایس کلاسز کا آ غاز کر دیا جو

جمعہ 15 ستمبر 2017 18:43

چشتیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 ستمبر2017ء) پنجاب کالج چشتیاں نے تعلیمی بورڈ بہاولپور کے ایف اے ، ایف ایس سی کے سالانہ امتحان میں تین پوزیشن لینے کے علاوہ بہترین تعلیمی نتائج کی بناء پر صوبہ بھر کے پنجاب کالجز میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے ۔ جبکہ ڈسپلن کوالٹی ایجوکیشن کے معیار کو قائم رکھتے ہوئے چشتیاں کالج میں بی ایس کلاسز کا آ غاز کر دیا جو کہ ضلع کے کسی سرکاری و نجی کالجز میں شروع نہیں کی جاسکیں ہیں۔

اس امر کا اظہار پرنسپل پنجاب کا لج چشتیاں پروفیسر محمد عرفان نے میڈیانمائندوں سے بات چیت کے دوران کرتے ہوئے مزید کہا کہ ایف اے ، ایف ایس سی کے امتحان میں محمد حسان سعید نے 1036 نمبر لیکر میڈ یکل بوائز میں تھرڈ پوزیشن ، طیب حسن نے 948 نمبر لیکر آ ئی سی ایس (بوائز) میں سیکنڈ ، صاحبزادہ فر ید محمود نے 909 نمبرلیکر آرٹس بوائز میں دوسری پوزیشن حاصل کی ہے۔

(جاری ہے)

تیمور احمد نے 1030 نمبر عطیہ نسیم اور رانا احتشام الحسن نے 1028 نمبر لیکر کالج میں پوزیشن حاصل کی اس طر ح گرلز کالج کا مجموعی رزلٹ94 فیصد اور بوائز کالج 90 فیصد رہا۔ 300 طلبا و طا لبات نے امتحان میں حصہ لیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ کالجز میں طلبا وطالبات کے اخلاق اور کردار سازی کیلئے اسا تذہ کرام قومی فریضہ انجا م دے رہے ہیں اور اسا تذہ کی محنت کا نتیجہ ہے کہ امتحان میں 129 طلبا و طا لبات اے پلس ، 60 نے اے ، 42 نے بی اور 40 نے سی گر یڈ میں امتحان پاس کیا ہے ۔ اور کالج کا رزلٹ 92 فیصد رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :