چشتیاں ، ٹیوب ویل کے پانی کے تنازعہ پر سفاک ملزمان نے محنت کش کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد ٹریکٹر ٹرالی تلے کچل دیا

جمعہ 15 ستمبر 2017 18:33

چشتیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 ستمبر2017ء) تھانہ بخشن خان کے علاقہ موضع میرو بلوچ میں ٹیوب ویل کے پانی کے تنازعہ پر سفاک ملزمان نے محنت کش کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد ٹریکٹر ٹرالی تلے روند کر کچل دیا ۔ محنت کش زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ۔

(جاری ہے)

بیان کیا گیا ہے کہ تھانہ بخشن خان کے علاقہ موضع میرو بلوچ میںٹیوب ویل کے پانی کے تنازعہ پر ملزمان فضل احمد ، محمد مظہر اور محمد انوروغیرہ نے اپنے مخالف محنت کش محمد فاروق کو ڈنڈوں سوٹوں سے تشدد کا نشانہ بنایا بعد میں اسے ٹریکٹر ٹرالی کے نیچے کچلتے رہے ۔

جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ۔ پولیس نے محنت کش کی نعش کو قبضہ میں لے کر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال چشتیاں پہنچا دیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنا شروع کر دیے ہیں۔

متعلقہ عنوان :