افغانستان کی یوم آزادی کے حوالے سے پاک افغان بارڈر طورخم پر خصوصی تقریب کا انعقاد، بارڈر سیکورٹی فورسز و انتظامیہ حکام کی شرکت ، ٹوچی اسکائوٹس ونگ کمانڈر کرنل مبشر خصوصی تحائف کیساتھ طورخم گیٹ پر پہنچے ، افغان بارڈر سیکورٹی فورسز نے ان کا استقبال کیا

جمعہ 15 ستمبر 2017 17:10

لنڈی کوتل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 ستمبر2017ء) افغانستان کی یوم آزادی کے حوالے سے پاک افغان بارڈر طورخم پر خصوصی تقریب منعقد کی گئی جس میں پاک افغان بارڈر سیکورٹی فورسز و انتظامیہ حکام نے شرکت کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹوچی اسکائوٹس کے ونگ کمانڈر کرنل مبشر خصوصی تحائف کیساتھ طورخم گیٹ پر پہنچے جہاں پر پہلے سے موجود افغان بارڈر سیکورٹی فورسز نے ان کا استقبال کیا۔

کرنل مبشر نے حکام کی طرف سے مبارکباد و نیک تمنائوں کا پیغام پہنچایا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر افغان حکام کو مٹھائیاں و دیگر تحائف حوالے کیے۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ دیگر ایف سی و پولیٹیکل انتظامیہ کے افسران بھی تھے۔ جبکہ ایونٹ کو کور کرنے کیلئے میڈیا کے نمائندے بھی موجود تھے۔ پاکستان کے فورسز و سول حکام کی طرف سے 'یوم آزادی افغانستان' کے موقع پر مبارکباد و تحائف کے اقدام کو افغان حکام نے سراہتے ہوئے کہا کہ افغان حکومت اور عوام پاکستان کیساتھ قریبی برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں کیونکہ نہ صرف خوشی کے مواقعوں بلکہ مشکل کی ہر گھڑی میں پاکستان کو ساتھ پایا۔