سعودی سفیر نواف سعید المالکی کی سپیکر قومی سردار ایاز صادق سے ملاقات،

دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

جمعہ 15 ستمبر 2017 14:26

سعودی سفیر نواف سعید المالکی کی سپیکر قومی سردار ایاز صادق سے ملاقات،
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2017ء) سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی نے سپیکر قومی سردار ایاز صادق سے ملاقات کی۔ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اورباہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ملاقات کے دوران سپیکر نے کہا کہ پاکستان اپنے برادر اسلامی ملک کے ساتھ تعلقات کو مزید اچھے اور خوشگوار دیکھنے کا خواہاں ہے،مسلم اُمہ کے مسائل کے حل کے لیے اُمت مسلمہ کو متحدہونے کی ضرورت ہے ۔

، سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ دنیا میںمسلم قوموں کو بے شمار مسائل کا سامنا ہے جن کے حل کے لیے تمام اُمت مسلمہ کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے ،اس موقع پر سعودی سفیر نے کہاکہ سعودی حکومت اور عوام پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،پاکستان کی دہشتگردی کے خلاف جنگ کو دنیا فراموش نہیں کر سکتی ۔

متعلقہ عنوان :