جمہوریت اقتصادی و سماجی، ترقی بین الاقومی، امن اور سلامتی کے ساتھ ساتھ انسانی بنیادی حقوق اور آزادی کی ضمانت دیتی ہے، ملکی امن، استحکام اور ترقی کے لیے جمہوریت کا تسلسل ناگزیر ہے

عالمی یوم جمہوریت کے موقع پرسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا پیغام

جمعہ 15 ستمبر 2017 14:26

جمہوریت اقتصادی و سماجی، ترقی بین الاقومی، امن اور سلامتی کے ساتھ ساتھ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2017ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ ملکی امن، استحکام اور ترقی کے لیے جمہوریت کا تسلسل ناگزیر ہے۔ عالمی یوم جمہوریت کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ انٹرنیشنل ڈیمو کریسی ڈے منانے کا مقصد جمہوریت پسندقوموں کو مضبوط کرنا اور طالع آزمائوں کی حوصلہ شکنی کرنا ہے‘جمہوریت اقتصادی و سماجی ،ترقی بین الاقومی، امن اور سلامتی کے ساتھ ساتھ انسانی بنیادی حقوق اور آزادی کی ضمانت دیتی ہے۔

(جاری ہے)

سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ جمہوریت کے حصول کے لیے سیاسی لیڈر شپ کو آپس کے اختلافات کو بھلا کر یکجا ہونا ہی وقت کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ جمہوریت اختلاف رائے کی بجائے اتفاق رائے کو تقویت دیتی ہے ،پاکستان میں انتخابی عمل کا تسلسل جمہوریت کو مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی نے اپنے پیغام میں کہا کہ ماضی میں پاکستان میں جمہوری نظام کو بار بار سبوتاژکیے جانے سے ادارے کمزور ہوئے،پاکستان میں جمہوریت مضبوط ہورہی ہے اور تمام سیاسی قوتیں قومی اہمیت کے حامل مسائل پر سنجیدہ اورمتحد ہیں۔