Live Updates

مریم نواز کا ماننا ہے کہ ابو جائیں جیل میں ، میں وزیر اعظم بنوں گی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 15 ستمبر 2017 13:19

مریم نواز کا ماننا ہے کہ ابو جائیں جیل میں ، میں وزیر اعظم بنوں گی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15 ستمبر 2017ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ مریم نواز کا ماننا ہے کہ ابو جائیں جیل میں ، بھائی بیرون ملک ہوں گے اور میں وزیر اعظم بنوں گی ۔ پہلے تو ہوں ہی آگے بھی میں ہی وزیر اعظم بنوں گی ۔ انہوں نے بتایا کہ لندن میں حمزہ شہباز کی باقاعدہ تلخ کلامی ہوئی ہے ۔

(جاری ہے)

حمزہ شہباز پر اتنا بھی بھروسہ نہیں کیا جا رہا کہ انہیں قومی اسمبلی کی نشست کا انچارج بنایا جائے۔ اب یہ صورتحال ہے کہ خاندان میں شدید اختلاف ہے۔ اختلاف کا اس بات سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے اگر مریم نواز کے ریوالور میں ایک گولی ہو اور ان سے پوچھا جائے کہ عمران خان یا حمزہ شہباز؟ تو وہ حمزہ شہباز کا نام لیں گی۔ انہوں نے مزید کیا کہا آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :