روہنگیا باغیوں کا دہشت گرد تنظیموں سے روابط سے انکار

طویل عرصے سے ظلم کا شکار روہنگیا اقلیت کا دفاع کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، روہنگیا سالویشن آرمی

جمعہ 15 ستمبر 2017 12:49

روہنگیا باغیوں کا دہشت گرد تنظیموں سے روابط سے انکار
میانمار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 ستمبر2017ء) روہنگیا باغیوں ے عالمی دہشت گرد تنظیموں سے کسی بھی تعلق سے انکار کیا ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق یہ بیان جہادی تنظیم القاعدہ کے اٴْس بیان کے کچھ روز بعد سامنے آیا ہے جس میں القاعدہ نے مسلمانوں سے روہنگیا اقلیت کی مدد کا مطالبہ کیا تھا۔

(جاری ہے)

آراکان روہنگیا سالویشن آرمی (آرسا) نامی روہنیگیا باغیوں نے کہاکہ وہ صرف میانمار میں بدھ مت کے پیروکاروں کی جانب سے ایک طویل عرصے سے ظلم کا شکار روہنگیا اقلیت کا دفاع کرنے کی کوشش کر رہے ہیںتاہم دفاع کی ان کوششوں نے پہلے سے مذہبی اور نسلی بنیادوں پر تناؤ کے شکار اس ملک کو مزید بحران کی جانب دھکیل دیا ہے۔

آراکان نے تاہم متعدد بار عالمی سطح پر فعال کسی بھی دہشت گرد تنظیم سے منسلک ہونے سے انکار کیا ہے۔ اپنے ایک حالیہ ٹویٹ پیغام میں اس گروپ نے لکھاکہ آراکان اس بات کو واضح کرنا ضروری سمجھتی ہے کہ اس کے القاعدہ، عراق اور شام میں فعال جہادی گروپ اسلامک اسٹیٹ ، لشکر طیبہ اور دوسرے کسی بھی دہشت گرد گروہ کے ساتھ کوئی روابط نہیں ہیں۔

متعلقہ عنوان :