سینیٹر سراج الحق کل ایبٹ آباد ہاکی سٹیڈیم میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے

جمعہ 15 ستمبر 2017 12:44

سینیٹر سراج الحق کل ایبٹ آباد ہاکی سٹیڈیم میں جلسہ عام سے خطاب کریں ..
ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2017ء) جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی امیر سینیٹر سراج الحق کل ہفتہ کو ایبٹ آباد ہاکی سٹیڈیم میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔

(جاری ہے)

جماعت اسلامی ضلع ایبٹ آباد کے امیر عبدالرزاق عباسی سمیت مانسہرہ، ہری پور، بٹگرام، کوہستان اور ضلع تورغر کے ضلعی امراء کو جماعت اسلامی کے کارکنوں کو جلسہ گاہ میں بڑے قافلے لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

جماعت اسلامی ضلع ایبٹ آباد کے امیر عبدالرزاق عباسی نے اس حوالہ سے صحافیوں کو بتایا کہ ایبٹ آباد میں جلسہ کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئیں ہیں۔ ہزارہ ڈویژن کے مختلف اضلاع ایبٹ آباد، ہری پور، مانسہرہ، کوہستان، بٹگرام اور ضلع تورغر سے جماعت اسلامی کے کارکنان ضلعی امراء کی قیادت میں قافلوں کی صورت میں ایبٹ آباد پہنچیں گے۔