صومالیہ میں امریکی طیاروں کے حملے میں الشباب کی6 عسکریت پسند ہلاک

جمعہ 15 ستمبر 2017 11:32

صومالیہ میں امریکی طیاروں کے حملے میں الشباب کی6 عسکریت پسند ہلاک
موغادیشو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2017ء) امریکی فوج کے صومالیہ کے جنوبی حصے میں طیاروں کے حملے میں الشباب کی6 عسکریت پسند ہلاک ہو گئے ہیں۔ ترک خبررساں ادارے کے مطابق یہ اس مہینے میں امریکی طیاروں کی جانب سے عسکریت پسندوں پر کیا جانے والا چوتھا حملہ ہے۔

(جاری ہے)

امریکی فوج کی افریقی کمانڈ کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے موغادیشو سے 260 کلومیٹر جنوب میں الشباب کے خلاف 3 فضائی حملے کیے۔ اس سے پہلے صومالیہ پر فضائی حملوں میں الشباب کے کئی لیڈر ہلاک ہو چکے ہیں جن میں گروپ کے امیر احمد عبدی جودان بھی شامل تھے۔عسکریت پسند گروپ الشباب 2006 سے حکومت کا تختہ الٹ کر اپنے انداز کا سخت شرعی نظام نافذ کرنے کی کوشش کر رہاہے