سڑکوں اور مواصلاتی نظام کے منصوبوں پر تنقید کرنے والے ترقی کی تعریف سے آگاہ نہیں، احسن اقبال

کچھی کینال بلوچستان کی معاشی و اقتصادی ترقی میں اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے،وفاقی وزیرداخلہ

جمعرات 14 ستمبر 2017 22:50

سوئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2017ء) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ سڑکوں اور مواصلاتی نظام کے منصوبوں پر تنقید کرنے والے ترقی کی تعریف سے آگاہ نہیں انہیں گیند سوئنگ سے متعلق تو علم ہو سکتا ہے تاہم یہ معلوم نہیں کہ ترقی کسے کہتے ہیں اور ترقی کے بنیادی عنصر کون سے ہیں کچھی کینال بلوچستان کی معاشی و اقتصادی ترقی میں اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے پچاس سال سے ڈیرہ بگٹی کی دھرتی نے پورے ملک کو گیس دیکر پاکستان کی معیشت اور کاخانے چلائے تاہم کسی نے یہ محسوس نہیں کیا کہ اس کے عیوض ہمیں بھی اس دھرتی کو کچھ چکانہ چاہیے آج ہم سر زمین ڈیرہ بگٹی کا قرض اتارنے آئے ہیں اور کچھی کینال کے زریعے پاکستان کے دریاؤں کا رخ ڈیرہ بگٹی موڑ لائے ہیں زرعی ترقی کا یہ منصوبہ ایک انقلاب لائے گا جس سے غربت اور بیروزگاری کا خاتمہ ہوگا اور یہ ایک نئی معیشت و معاشرت کا موجب ثابت ہو گا ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو سوئی میں کچھی کینال کے افتتاح کے بعد بگٹی قبیلے کے معتبرین اور عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان کی حالیہ پچیس سالہ تاریخ میں کوئی بھی بڑا منصوبہ اٹھا کر دیکھ لیں اس میں پاکستان مسلم لیگ اور نواز شریف کی چھاپ ہی نظر آئے گی گوادر محمد نواز شریف کا خواب تھا اور یہ محمد نواز شریف ہی تھے جنہوں نے 1997 میں کوئٹہ خضدار رتو ڈیرو روڈ کی منظوری دی ہماری حکومت ٹوٹنے کے بعد اس منصوبے پر کام التوا ئ کا شکار ہو گیا اب یہ منصوبہ بڑی حد تک مکمل ہو چکا ہے اس کے علاوہ کوئٹہ ڑوب ڈیرہ اسماعیل خان سڑک پر کام شروع ہو چکا ہے زرائع مواصلات کے شعبوں میں جاری ان منصوبوں کی بدولت وسطی بلوچستان پر ترقی کے نئے دروازے کھل جائیں گے احسن اقبال نے کہا کہ سی پیک سے تمام صوبے جڑے ہیں بلوچستان ترقی کے اس خوبصورت عمل میں ماتھے کا جھومر ثابت ہو گا کیونکہ ترقی کے تمام راستے بلوچستان سے ہی گزرتے ہیں کچھی کینال ڈیرہ بگٹی کے بعد جھل مگسی تک پہنچے گا ہم پر عزم ہیں کہ بلوچستان کی غربت کو خوشحالی میں تبدیل کر یں گے انہوں نیکہا کہ وہ بلوچستان جہاں دہشت گردی کا راج تھا آج ماضی کے برعکس یہاں حالات قطعی مختلف ہیں موجودہ حکومت نے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے بچے کچھے عناصر کا بھی خاتمہ کر دیں گے کوئی ہمارے نوجوان کو بندوق سے کھیلنے کی ترغیب دے یہ برداشت نہیں کریں گے نوجوانوں کو بندوق کے بجائے کمپیوٹر دیں گے انہوں نیکہا کہ ڈیرہ بگٹی کے عوام باشعور ہیں جو ترقی کے حقیقی مفہوم سے بخوبی آگاہ ہیں ڈیرہ بگٹی پاکستان مسلم لیگ ن کا گڑھ تھا اور رہے گا دلوں کے وزیر اعظم محمد نوازشریف بلوچستان اور پاکستان کے عوام کے دلوں میں بستے ہیں ملک و قوم کی خدمت کے فرائض جس احسن طریقے سے محمد نواز شریف نے سرانجام دئیے عوام ان سے بے لوث محبت کرتے ہیں اور ان کی خدمات کے متعرف ہیں انہوں نیکہا کہ بلوچستان کی عوام کے لئے محمد نواز شریف دلی چاہت رکھتے ہیں اور کچھی کینال سمیت بلوچستان میں جاری میگا پراجیکٹس ان کی والہانہ محبت کا مظہر ہیں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ترجیحی ایجنڈوں میں بلوچستان کی ترقی اوّلین ترجیحات میں شامل ہے اور بلوچستان کے عوام کی خدمت کے اس مشن کو پاکستان مسلم لیگ جاری و ساری رکھے گی۔

متعلقہ عنوان :